دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹیلیفورڈ  Telford یوکے میں مدرسۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاح کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اس ادارے میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا۔