پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے زیر اہتمام اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں قائم جامعۃ المدینہ کی برانچ میں ناظمین اور ٹیچرز کے لئے علمی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام میں لاہور پنجاب سےبذریعہ آن لائن استاذ العلماء مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”ایک استاد میں کیا کیاخصوصیات ہونی چاہیئے، اور کامیاب استاد بننے کے لئے کن امور کا ہونا ضروری ہے؟“کے موضوع پر شرکا کی رہنمائی کی جبکہ نگران یوکے مشاورت نے بھی اسلامی بھائیوں سے تعلیمی و انتظامی امور سمیت دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔