دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر عروشہ اور بباٹی میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مقامی اسلامی بھائیوں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کے حوالے سے تربیت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے عروشہ میں شیخ عزالدین جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد میں سے شیخ سلمان جیلانی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)