یورپی ملک Hungary کے دارالحکومت Budapest میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تین دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں بیلجیم کے نگران حاجی علی قریشی عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی قافلہ مختلف ایکٹیوٹیز (Activitiesکا سلسلہ رہا جس میں ذمہ داران نے ایمبیسی آف پاکستان کی جانب سے سفیر شاہد حسین سمیت مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ ایک ترک اسلامی بھائی کے گھر پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو بیان کیا۔

اسی طرح ذمہ داران نے وہاں موجود پاکستان، ہند اور ہنگری کے نئے مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مزید اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے لئے جگہ دی جس پر ذمہ داران نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)