دعوتِ اسلامی کے تحت یوگینڈ کے شہر لِیرا میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں لِیرا ڈویژن  کے ذیلی ذمہ داراسلامی بھائیوں سمیت دیگر ڈویژن مشاورت نےشرکت کی۔

اس دوران نگرانِ ویسٹ نائل کابینہ شاہد منظور عطاری نےدعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں بہتری کے لئے اہم امور بیان کئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ کابینہ نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے، عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بھر پور انداز سے شرکت کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں بڑھانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)