دعوت اسلامی ہماری آنے والی نسل کو بااختیار بنانے اور ان کو نوجوانوں کے مابین ہونے والے مسائل سے نمٹنے کے لئے مڈلینڈز برطانیہ میں یوتھ فورم کا آغاز کیا ہے۔

اس سلسلے میں پہلا ایونٹ برمنگھم برطانیہ کے اسٹورن یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں یوتھ فورم کے متعدد ممبران نے شرکت کی۔

ممبران نے اسٹوڈنٹس کے درمیان county lines/drugsکے حوالے سےSpeech کی اور اس مسئلے سے کیسے نمٹنا ہے اس حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر محمد ادریس نے دورہ کیا جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔

ذمہ داران کی جانب سے کونسلر محمد ادریس کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھیں۔

کونسلر محمد ادریس نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور رواں سال اپریل میں شروع ہونے والے معاشرتی منصوبوں خصوصاً صفائی ستھرائی اور Fly-tippingمہم کی بہت تعریف کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کی کاوشوں سے بریڈ فورڈ یو کے میں کچھ عرصہ قبل ایک جگہ کوخریدکر مسجدومدرسے  کے تعمیراتی کاموں کاسلسلہ شروع کیاگیا جواب پایۂ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔اس جگہ بننے والی مسجدکانام بانیِ دعوتِ اسلامی ، امیرِاہل سنت حضرت علامہ مولانامحمدالیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے فیضانِ مکہ تجویز فرمایا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مسجد کی تکمیل کے بعد اب مدرسۃالمدینہ کی تعمیرات بھی مکمل ہوچکی ہیں جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ مقامی بچے اس مدرسے میں آکر تعلیم قرآن سے روشناس ہورہےہیں۔


مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں حکومتی سطح پر  52 واں انٹرنیشنل بک فیئر(کتب میلہ) کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ 15 جولائی 2021ء تک جاری رہے گا۔ انٹرنیشنل بک افیئر کا افتتاح وزیر اعظم مصرنے کیا۔ اس کتاب میلے میں 25 ممالک کے 1218 پبلشرز شریک ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس بک فیئر میں دعوت اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) و مکتبۃ المدینہ کی کتب دنیا کے سب سے بڑے مکتبے دار الکتب العلمیہ (بیروت، لبنان)سے طبع ہونے کے بعد دار البیان القاہرہ (صالۃ: ہال نمبر 4اسٹال نمبر B16)پر دستیاب ہیں۔

مکتبۃ المدینہ کی کتب اس مکتبہ سے طبع ہونے کے بعد دیگر ممالک کے انٹرنیشنل بک فیئر مثلاً:کویت، شارجہ، دوحہ، جدہ، جزائر، استنبول، ریاض، اربیل، طہران، مغرب، ابو ظہبی، عمان اور اسکے ساتھ دنیا کے تقریباً 82 ممالک کے مکاتب پر دستیاب ہوتی ہیں۔

اللہ کے فضل و کرم سے ان کتابوں کے ذریعے دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کا تعارف بھی عوام عرب کے علاوہ خواص عرب میں بھی عام ہورہا ہے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیر اہتمام ترکی کے شہر استنبول میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں عربی زبان میں ”فیضان نماز کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس مختلف شعبہ جات سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

فیضان نماز کورس میں معلم اسلامی بھائی نے شرکا کو وضو، غسل، نماز کے فرائض و سنن اور دیگر مسائل سکھائے ۔

شرکائے کورس کو نیکی کی دعوت عام کرنے اور عملی طور بھی شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بھائیوں نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


گزشتہ دنوں ویسٹ مڈلینڈ پولیس West Midlands UK Police کےوفد نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے کا دورہ کیا تھا ۔ نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔ آنے والے وفد کو نوجوانوں، جیل خانہ جات میں ہونے والے دینی کام اور Covid 19 کے دوران دعوت اسلامی کی طرف سے ہونے والے فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس کے بعد ویسٹ مڈلینڈ پولیس West Midlands UK Police کی جانب سے دعوت اسلامی کو شاندار فلاحی خدمات پیش کرنے پر تعریفی لیٹر پیش کیا گیا۔ 

پچھلے دنوں کونسلر اخلاق احمد (ہال گرین ، برمنگھم وارڈ)  نے فیضان مدینہ ، اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے کا دورہ کیا جہاں یوکے مدنی قافلہ ذمہ دار عبدالحنان عطاری اور FGRF ویسٹ مڈلینڈز یوکے ذمہ دار محمد وسیم عطاری نے ان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی، اصلاحی اور فلاحی کاموں کا ایک جائزہ پیش کیا۔ کونسلر اخلاق احمد کو مرکز میں قائم مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا۔

اس موقع پر کونسلر اخلاق احمد نے کہا کہ وہ مقامی ، قومی اور عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے کاموں سے بہت متاثر ہیں۔ یہاں معاشرے میں مسائل سے نمٹنے کے لئے بھی خوب کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی دعوتِ اسلامی کے کاموں میں ممکنہ تعاون کریں گے۔ 


ویسٹ مڈلینڈ پولیس کی جانب سے انسپکٹر عامر عابد نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ یوکے کا دورہ کیاجہاں انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا گیا۔انسپکٹر عامر عابد نے دعوت اسلامی کے ذریعے جرائم کو کم کرنے کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال کیا جبکہ دعوت اسلامی کی جانب سے جرائم کو کم کرنے اور ہمارے معاشرے کو بہتر بنانے کی خدمات کو سراہا۔


نگران انڈونیشیا ریجن مولانا  غلام یاسین عطاری مدنی نے انڈونیشا کے شہر بندہ آچے میں یمن سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت مولانا الشیخ یاسر الشحیری العدلی الشافعی حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

نگران ریجن نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جبکہ عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جس پر انہوں نے دینِ متین کے لئے ہونے والی خدمات کو سراہا اور مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 جون 2021ء کو شعبہ جامعۃالمدینہ کے تحت انگلینڈ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں انگلینڈ کے مختلف شہروں میں قائم جامعۃ المدینہ اسٹوڈنٹس نے بذریعہ زوم شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” Self confidence “ کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اسلامی بھائی سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی نئی شاخ کھولنے کے لئے عمارتیں خریدنے، مدرسۃ المدینہ میں حفظ کی کلاسز کا آغاز کرنے اور جامعۃ المدینہ میں داخلوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر نگران کابینہ ویسٹ مڈلینڈ شہزاد عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں برمنگھم سٹی کونسل کے سابق معاون رہنما انصر علی خان نے دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا دورہ کیا جہاں انہیں دینی کاموں کا تعارف، حالیہ دنوں میں ہونے والے دینی و فلاحی کام اور آئندہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

انصر علی خان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر سابق برمنگھم سٹی کونسل کا کہناتھا کہ میری ایک خواہش تھی کہ برمنگھم میں ایسا دینی ادارہ قائم ہو جو معاشرتی اعتبار سے مؤثر خدمات سرانجام دے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اس خواہش کو دعوت اسلامی پورا کررہی ہے ۔