21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھرمیں اسلام کی دعوت عام کرنےاورمسلمانوں کواسلامی
تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاذہن دینےکےلئے دعوتِ اسلامی کےتحت وقتاًفوقتاًعاشقانِ رسول
مدنی قافلوں میں سفرکرتےرہتےہیں۔
اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں ایک ماہ کےمدنی قافلےکےدوران
عاشقانِ رسول کامدنی قافلہ تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما کی قذافی مسجد میں
گیاجہاں اسلامی بھائیوں نےجامع مسجدکے خطیب شیخ مصطفی صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران شرکائےقافلہ نےانہیں دعوتِ اسلامی
کےشعبےمدرسۃالمدینہ اورجامعۃالمدینہ سمیت دیگرشعبہ جات کاتعارف پیش کرتے دعوتِ
اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی وفلاحی خدمات کےبارےمیں بتایا۔
خطیب شیخ
مصطفی صاحب نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہتےہوئےامیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کےلئےدعائےخیرفرمائی۔ (رپورٹ: امتیاز
علی عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)