دعوت اسلامی برمنگھم یوکے ریجن کے نگران حاجی سید فضیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کا بذریعہ ویڈیولنک مدنی مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں دعوت اسلامی اور شعبہ.F F.G.R کے مختلف پروجیکٹ (فلاحی کاموں ، واٹر ہینڈ پمپ، واٹر ویلز، واٹر بورنگ) کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈ یوکے کے تحت بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں ویسٹ مڈلینڈ یوکے مشاورت کے اسلامی بھائیوں سمیت مدنی چینل انگلش برمنگھم یوکے ریجن کے مبلغین نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کو 12 دینی کاموں کے حوالے سے متحرک ہونے کا ذہن دیا جبکہ اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی پیش کی۔ نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے رمضان المبارک میں ہونے والے پروگرامزاور دیگر اپڈیٹ پر بات چیت کی جبکہ مدنی مشورے میں رمضان المبارک کے انتظامات کے حوالے سے اہداف بھی دیئے گئے۔


ساؤتھ افریقہ کے شہر پیٹرمیرز برگ میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے گھر پر نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں سمیت  دیگر نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مدنی چینل اسد عطاری مدنی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی کی اور انہیں اپنے بچوں کو دینی ماحول سے وابستہ رکھنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر نگران ساؤتھ افریقہ ریجن بھی موجود تھے۔

اسی طرح ساؤتھ افریقہ کے ہی شہر جوہانسبرگ کے علاقےاورلینڈو سویٹوOrlando Suiteمیں اراکین ساؤتھ افریقہ ریجن مشاورت نے جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کے ہمراہ جامعۃ المدینہ جوہانسبرگ میں زیرِ تعلیم دومقامی اسٹوڈنٹس کی رہائش جاکر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ذمہ داران نے ان دونوں بھائیوں کو اپنے والد کے ایصالِ ثواب کے لئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا ملینڈیاکےاطراف علاقے سوسو بورا میں نگران کابینہ ممباسہ اور دیگر ذمہ داران نے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے قیام کے لئے ایک اسلامک سینٹر اور متصل مسجد کا دورہ کیا۔سوسوبورا میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں سینٹر کے اسٹوڈنٹس اور مقامی افریقن اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کی گئی۔نگران میالی ڈویژن نے ان اسلامی بھائیوں کو پانی پینے کی سنتیں اور آداب بتائی جس کا مقامی زبان میں ترجمہ بھی کیا گیا۔دوران نیکی کی دعوت شرکا کو درسِ فیضان سنت دینے اور مسجد میں رمضان اعتکاف کرنے کی نیت بھی کروائی گئی۔

نگران کابینہ ممباسا نے مسجد سے متصل مدرسے کے معلم شیخ سعید شافعی حفظہ اللہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل تحفۃً پیش کئے جس پر شیخ سعید صاحب نے دعوت اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہا اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


شعبہ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 12، 13، 14 مارچ 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سمیت ترکی، عرب شریف، انڈونیشیا، اسپین اور سری لنکا کے ریجن ذمہ داران نے براہ راست جبکہU.S.A، U.K، ہند، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے ریجن ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔

مدنی مشورے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور اراکین شوریٰ حاجی بلال عطاری، حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد امین قافلہ عطاری، حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کئے۔ 


دعوت اسلامی برمنگھم یوکے ریجن  کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ڈویژن سطح کے اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں 105 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دینی کاموں کی موجودہ پیشرفت کے بارے میں اپڈیٹ فراہم کی گئیں اور اگلے تین ماہ کے اہداف دیئے گئے۔

بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بھی شرکا کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں اسٹوک آن ٹرینٹ یوکے ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے تحت جاری دینی کام اور مختلف پروجیکٹ کے بارے میں بات چیت ہوئی جبکہ نگران ریجن یوکے نے رمضان المبارک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے اہداف دیئے۔ 


نیپال گنج کابینہ کے نگران اور دیگر ذمہ داران نے نیپال کے شہر چندروٹہ میں عالم دین حضرت مولانا محبوب علی فیضی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور دینی و فلاحی کاموں کا بتایا ۔مولانا محبوب علی فیضی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

بعد ازاں نگران کابینہ نے چند روٹہ ہی میں قائم مدرسۃ المدینہ کے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے سبق یاد کرنے اور ساتھ ساتھ بڑوں کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیا۔

چند روٹہ میں تاجر اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہواجس میں نگران کابینہ نیپال گنج کابینہ نے دین اسلام کی خدمت میں حصہ ملاتے ہوئےمسجد و مدرسہ تعمیر کروانے کا ذہن دیا نیز ایک اور مقام پر نگران کابینہ نے اسلامی بھائیوں کو نیک کام کرنے کی ترغیب دلائی اور عاشقان رسول کے ہمراہ نیکی کی دعوت عام کی۔


پچھلے دنوں مجلس جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے ذمہ داران کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں  مختلف ممالک سے جامعۃ المدینہ انٹرنیشنل افیئرز کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ترجمان دعوتِ اسلامی و رکنِ شوریٰ مولانا عبدالحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی خصوصیت کے ساتھ شرکت کی اور مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی پھول عطا فرمائے۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام  بیرونِ ممالک کے مختلف سطح کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، بریڈفورڈیوکے، اسکاٹ لینڈ اور یورپی یونین کے ممالک گریس،پرتگال، فرانس، اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور ساؤتھ امریکہ و بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے ملکی وزون سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے لاہور پاکستان سے بذریعہ ویڈیو لنک کامیاب زندگی گزارنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان میں کامیابی کے چھ اصول بیان کئے: (1)اپنے شوق کا پیچھا کریں (2)کچھ بڑا کرنے سے گھبرائیں نہیں (3)رزق لینے کے لئے تیار رہیں (4)تنقید کرنے والوں کی طرف توجہ نہ دیں(5)زندگی کا مزہ لیں (6)صرف اور صرف پیشہ کمانے کے بارے میں مت سوچیں۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ان ذمہ داران کو اپنے اپنے ممالک شعبہ کفن دفن کے مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے یہ ذہن دیا کہ اوورسیز ممالک میں بھی کفن دفن پریکٹیکل اجتماعات ، کفن دفن آن لائن کورسز کے انعقاد کے ذریعے سے عاشقانِ رسول کو غسلِ میت کا طریقہ و ضروری مسائل سے آگاہی اور ساتھ ہی ساتھ ایصالِ ثواب اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جائے۔

سیدی قطب مدینہ حضرت مولانا ضیاء الدین مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی 17 فروری 2021ء کو مدینۃ المنورہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً میں رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحومہ رحمۃ اللہ علیہا کی تدفین جنت البقیع شریف میں ہوئی۔وقتِ وصال آپ کی مبارک عمر 85سال تھی۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات کو بلند فرمائے اور بروز قیامت حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شفاعت نصیب فرمائے۔ سیدی قطب مدینہ رحمۃ اللہ علیہ اپنی بیٹی کے متعلق فرمایا کرتے تھے کہ ”میری بیٹی آمنہ بہت نیک ہے“۔

رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور دعوت اسلامی کے شب و روز کے تمام اراکین مرحومہ رحمۃ اللہ علیہا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔


بنگلہ دیش کے شہر راجشاہی میں دعوتِ  اسلامی کے تحت تاجراورانجینئرزاسلامی بھائیوں میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ بنگلہ دیش مشاورت اور شعبۂ تعلیم کے ذمہ دار اور نگرانِ راجشاہی زون نے بھی شرکت کی۔ اس دوران تاجراورانجینئرزاسلامی بھائیوں میں درس دیا گیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت کے لئے ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آخر میں دعا و صلاۃ و سلام کا سلسلہ بھی ہوا۔