دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین و مبلغین دعوت اسلامی دینی کاموں کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری 20 نومبر 2021ء سے یورپ کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری 20، 21 نومبر 2021ء کو جرمنی، 24 نومبر 2021ء کو اٹلی اور 25، 26 نومبر 2021ء کو اسپین کا دورہ کریں گے۔ دورے میں مختلف مقامات پر بیانات کرنا، ذمہ داران کا مدنی مشورہ کرنا اور دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لینا آپ کے شیڈول میں شامل ہے۔