متحدہ عرب امارات میں 40 واں "شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر" جاری ہے۔ کتب میلے میں  دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ العربیہ کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے جس میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور دیگر علما و شیوخ کی عربی کتب ڈِسپلے کی گئی ہیں۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اس مکتبے کا وزٹ کیا اور وہاں موجود مکتبۃ المدینہ العربیہ کے ہیڈ مولانا احمد رضا گھانچی مدنی سمیت دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔

واضح رہے کہ شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کا آغاز 03 نومبر 2021ء سے ہوچکا ہے جو 13 نومبر 2021ء تک جاری رہے گا۔

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کے اس 40 ویں ایونٹ کو سال 2021ء کے لیے نشر و اشاعت کے حقوق کی خرید و فرخت کی سطح پر "دنیا کی سب سے بڑی نمائش" قرار دیا گیا ہے۔