دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کی جانب سے آسٹن یونیورسٹی برمنگھم میں ” Leave your Mark “ کے عنوان پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس سمیت دیگر شعبے کے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اس پریزنٹیشن نے شرکا کو کسی بھی پیشے یا شعبے میں سفیر اسلام بننے میں تحریک حاصل کرنے میں مدددی۔ لیکچر کے دوران پوائنٹس کا ذکر بھی کیا گیا کہ اچھے کردار کے ذریعے دوسروں کی مدد کرنے میں ان کا کردار کس طرح اہم ہے۔

حاضرین کی طرف سے شاندار رائے کا اظہار کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ یہ لیکچر بہت مددگار تھا جو مستقبل میں ان کی مدد کرے گا۔