گزشتہ دنوں افریقی ملک کینیا کے شہر ممباسا   میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کنزالایمان میں مولانا شیخ سعید علی حسن شافعی مُدَّظِلَّہ الْعَالِیْ کی آمد کا سلسلہ ہواجہاں ناظمین، اساتذۂ کرام،طلبۂ کرام اور دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے اُن کا استقبال کیا۔

اس موقع پر شیخ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوخوب سراہااور دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات میں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

شیخ سعید علی حسن شافعی صاحب کا کہناتھا کہ ہمارے شیخ،ہمارے بہت پیارے،ہمارے دلوں کی راحت،مبلغِ اسلام ،شیخِ طریقت ،امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نےعاشقانِ رسول کی تحریک دعوتِ اسلامی کا قیام لوگوں کو اللہ کی راہ کی طرف بلانے اور انہیں گمراہی کے اندھیرےسے نکال کر علم کی روشنی کی طرف لانے کے لئے کیا۔

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے امیر(حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری)ایک مخلص شخصیت ہیں جو کہ قول وفعل اور حرکات وسکنات میں اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید شیخ صاحب کا کہنا تھا کہ میں ان تمام چیزوں پر شیخِ طریقت امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہو اور اُن کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ عزوجل ان کی تمام کوششوں کو قبول فرمائے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)