مجلس خدام المساجد
و المدارس بنگلہ دیش کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس
خدام المساجد و المدارس بنگلہ دیش کےراج
شاہی اور کومیلا زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن شوریٰ حاجی سید لقمان
عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضا ن کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ان اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران سے 2020ء کی اب تک کی کارکردگی پر بھی کلام
کیااور ان اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مخیر
حضرات سے مل کر مساجد، مدارس اور مدنی مراکز کی جگہوں کی خریداری کے حوالے سے
ترغیب دلانے کا بھی ذہن دیا۔
ساؤتھ کوریا کی فیضان جمال مصطفیٰ مسجدمیں ” فیضان نماز
کورس“ کا انعقاد
ساؤتھ کوریا
کے شہرتھیگو کی جامع مسجد فیضان جمال مصطفیٰ میں سات دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں نماز کا
عملی طریقہ، نماز کے فرائض، واجبات اور نماز کی سنتیں بھی سکھائی گئی۔ کورس کے
اختتام پر شرکا نے نماز کورس کروانے پر دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیااور مدنی
کاموں میں شرکت کرنے کی نیت کی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5اکتوبر 2020ء کو
مرکزی جامعۃ المدینہ سری لنکا میں ام عطار رحمۃ اللہ علیہا کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃا لمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اختتام پر شرکائے اجتماع نے فاتحہ خوانی بھی کی۔
دعوت اسلامی برطانیہ کے زیر اہتمام U.K ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول
سسٹم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کی
تربیت کی اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے اہداف طے کئے۔
برمنگھم یوکے میں فنانس/ڈونیشن باکسز ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں برمنگھم یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے فنانس / ڈونیشن باکسز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
زوم ویڈیو کال کےذریعے میٹنگ آن لائن بھی کی گئی۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کومزید مستحکم کرنے
کے لئے مالی استحکام میں اضافہ کرنے کے طریقۂ کار پر گفتگو کا تبادلہ ہوا۔ نگران برمنگھم یوکے نے شرکا
کو مدنی پھول عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ حالیہ وباء کے پیشِ نظر ملکی قوانین کو ملحوظ کرتے ہوئے مکمل S.O.P,es کے ساتھ مدنی مشورہ انعقاد پذیر ہوا۔
انڈونیشیا کے مشہور صوبے آنچے کے شہر بندہ آنچے میں قائم دارالسنہ میں 8
دن کامدنی قاعدہ کورس
دعوت اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام
بنگلہ دیش میں18 ستمبر 2020ء سے 7 دن کےآن
لائن کفن دفن شارٹ کورس کا سلسلہ جاری ہے جس کا اختتام 25 ستمبر 2020ء کو ہوگا۔
اس کورس میں بنگلہ دیش کے 60 اسلامی بھائی شریک
ہیں جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے معلم عبد الرؤوف عطاری شرکا کو کفن
دفن کے حوالے سے آن لائن شرعی مسائل سکھا
رہے ہیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکےڈویژن کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن برمنگھم یوکے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران برمنگھم
یوکے ریجن سید فضیل رضا عطاری نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر شرکا کی حوصلہ افزائی
کی۔سید فضیل رضا عطاری نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی
پھول دیئے۔
ہیڈلائنز:شیخ طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری
رحمۃ اللہ علیہ کا
سالانہ عرس مبارک، دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء اورمجلس رابطہ
بالعلماوالمشائخ کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے خصوصی بیان کیا۔
تفصیلات:
سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے چالیسویں
بزرگ شیخِ طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس
مبارک 25محرم الحرام کو نہایت عقیدت
واحترام سے منایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء اورمجلس
رابطہ بالعلما والمشائخ کے تحت آپ کا عرس مبارک یوپی ہند کےضلع پرتاب گڑھ میں نہایت
مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی جس میں
بارگاہِ سرورِ کونین میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور سنتوں بھرے بیان کا
سلسلہ بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے خصوصی بیان کیا۔ اسلامی بھائیوں نے آپ
کے مزار مبارک پر حاضری کا شرف حاصل کیا اور فاتحہ خوانی و دعا بھی کی۔
شیخ طریقت مولانا محمدعبدالسلام
قادری کا مختصر تعارف :
آپ رحمۃ اللہ علیہ کا پورا نام خلیفۂ قطبِ مدینہ
حضرت مولانا محمد عبد السلا م قادری رضوی حشمتی برکاتی ہے۔ آپ کی ولادت 15شعبان
المعظم 1343ھ بمطابق 11مارچ1925ء بروز بدھ کوموضع کڑے مانک پور تحصیل بند کی ضلع
فتح پور ہسوہ(یوپی،ہند )میں ہوئی۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت”ابوالفقراء“لقب”قمر
رضا“ہے۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ میانہ روی، نظم وضبط ، عزم
وحوصلہ،اخلاص، مشقت، قناعت، برد باری و تحمل مزاجی، ظاہری وباطنی ستھرا پن، پُر
سکون مزاج، عاجزی وانکساری، خوش کلامی اور اطاعتِ مرشد جیسی کئی صفات کے جامع تھے۔
آپ رحمۃ
اللہ علیہ کو سیدی قطبِ مدینہ
مولانا ضیاء الدین احمد مدنی اور احسن العلماءحضرت مولاناسید شاہ مصطفےٰ حیدر حسن
میاں قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہما سے سندِ خلافت حاصل تھی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اطاعت
مرشد میں اس قدر پختہ تھے کہ بارگاہِ مرشد سے ملنے والے حکم کو اپنے لئے حرزِ جاں
بنالیتےچنانچہ کمبھی اہمہ (ضلع پر تاب
گڑھ ،ہند) آنےسے قبل احسن العلماءرحمۃ اللہ علیہ نے دو نصیحتیں فرمائی تھی (1)کسی
کو بد دعامت دیجئے گا(2)کمبھی اہمہ مت چھوڑئیے گا۔ مرشد کامل کے فرمان کے
مطابق آپ رحمۃ
اللہ علیہ نے عمر کا بقیہ حصہ بھی یہیں گزرااور اسی جگہ آپ
رحمۃ اللہ علیہ کامزار
پُرانوار ہے۔
انہوں نے امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس
عطارقادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو 1979ء میں کولمبو سری لنکا میں سلسلہ عالیہ
قادریہ رضویہ کی خلافت سے نوازا۔
امیراہلِ سنت
شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں لکھتے ہیں:
اَحْیِنَا فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلَامٌ
بِالْسَّلَام
قادِری
عبدُ السّلام ِخوش ادا کے واسِطے
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ناروے میں نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے
واقعہ کربلا کے بعد پیش آنے والے واقعات
بیان کئے اور شرکا کو نیکی کی دعوت دی۔
اسی طرح مسجد الکرم ایمسٹرڈیم ہالینڈ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ترکی، مراکش، سرنامی اور مقامی ڈچ اسلامی
نوجوان اسٹوڈنٹس سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔ نگران ہالینڈکابینہ نے ڈچ
زبان میں اچھی اور بری صحبت کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اجتماع کے بعد
اسلامی بھائیوں میں مدنی رسائل تقسیم کیے گئے۔شرکا اسلامی بھائیوں نےنماز کی پابندی کرنے، ہفتہ
وار اجتماع میں خود بھی شرکت کرنے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب
دلانے کی نیت کی۔
دوسری جانب پرتگال کے شہر بریرو میں بھی نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے صدقے کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بیان کے اختتام پر دعوت اسلامی کی
تعارفی Documentaryبھی دکھائی گئی۔
عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو
کانفرنسنگ پاک و ہند سے بیرون ملک سفر پر
گئے ہوئے مبلغین دعوت اسلامی کا مدنی مشورہ ہوا۔مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے
ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے حوالے
سے ذہن دیا۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمدامین قافلہ، رکن شوریٰ حاجی محمد علی
عطاری اور دیگر ذمہ داربھی موجود تھے۔
دنیا بھر میں مختلف مقامات پر اصلاح معاشرہ و
ترویج دین کے لئے سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں۔ اسی تسلسل کو قائم
رکھتے ہوئےلاک ڈاؤن کے بعد فرانس، ہالینڈ اور ناروے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد کیا گیا۔ ان اجتماعات میں مبلغین
دعوت اسلامی نے سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی ذوقِ عبادت اور کربلا کا واقعہ کیا درس دیتا
ہےکے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔ ان اجتماعات میں مقامی اور مختلف ممالک کے اسلامی بھائی
موجود تھیں۔