20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم کا کونسلر محمد ادریس نے دورہ کیا
جہاں انہیں جامعۃ المدینہ، مسجد، مختلف دفاتر اور شعبہ جات سمیت فیضان مدینہ کی
بلڈنگ کا وزٹ کروایا گیا۔
ذمہ
داران کی جانب سے کونسلر محمد ادریس کو دعوت اسلامی کے بارے میں ایک پریزنٹیشن
دیکھایا گیا۔ پریزنٹیشن میں نوجوانوں اور قیدیوں میں ہونے والے دینی کام، جرائم کو
کم کرنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور مختلف پروجیکٹس شامل تھیں۔
کونسلر
محمد ادریس نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور رواں سال اپریل میں شروع ہونے
والے معاشرتی منصوبوں خصوصاً صفائی ستھرائی اور Fly-tippingمہم
کی بہت تعریف کی اور دعوت اسلامی کے ساتھ مستقل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔