دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم برطانیہ کے شہر آسٹن کے لائٹ ہاؤس میں Speeding Killsکے نام نوجوانوں کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ تیزی کے نتائج کے بارے میں شعور اجاگر کیا جاسکے۔

ورکشاپ میں لوگوں کی تیز رفتاری، اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے اعداد و شمار، تیز رفتاری سے ہونے والے سنگین زخمیوں کے واقعات،اہلِ خانہ کے لئے حادثے کے بعد کی زندگی، رفتار کی حد میں ڈرائیونگ کی اہمیت اور دیگر امور پر رہنمائی کی گئی۔بعد ازاں اس بات کی رہنمائی کی گئی کہ حد سے زیادہ چند MPH سنگین حادثے کا سبب کیسے بن سکتی ہے۔

کونسلر اخلاق (Ward End ward) نے بھی شرکت کی اور نوجوانوں کو تیزرفتاری کے نتائج سے آگاہ کیا۔