ساؤتھ افریقہ ویلکم میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول
کرلیا، اسلامی نام عبد القادر رکھا گیا
.jpg)
دعوت اسلامی کا شروع سے ہی یہ عزم ہے کہ ”مجھے
اور اپنی ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ“ اسی عزم کے جذبے کو لیکر دعوت اسلامی کے مبلغین اور
ذمہ داران دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں۔
مبلغین دعوت اسلامی بلاتفریق رنگ و نسل دنیا بھر میں غیر مسلموں کو اسلام کی
دعوت دینے اور مسلمانوں کو نیکی کی طرف راغب کرنے کے لئے انفرادی کوشش کرتے اور
دینی کاموں کی دعوت دیتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم (welkom) میں ہوا جہاں مبلغ دعوت
اسلامی کی انفرادی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔نیو مسلم کا اسلامی
نام غوث پاک رضی اللہ عنہ کی نسبت سے ”عبد
القادر “رکھا گیا ۔ نیو مسلم عبد القادر نے نماز اور وضو کا طریقہ سیکھنے کی سعادت
حاصل کی جبکہ مزید شرعی مسائل سیکھنے اور
درس نظامی کرنے کی نیت بھی کی۔
جوہانسبرگ کے علاقے بروما میں ایصالِ ثواب کے لئے محفل
نعت کا انعقاد، مفتی عبد النبی حمیدی صاحب نے بیان فرمایا

ساؤتھ افریقہ کے شہر جوہانسبرگ (Johannesburg)کے علاقے بروما میں قائم جامع مسجد فیضان زم زم میں ایک اسلامی
بھائی شیخ عبد الوہاب قادری چشتی کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفل نعت کا
انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل نعت میں مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے برائی سے بچنے اور دین اسلام کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیرون ملک میں اجتماع
میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناگورو یوگنڈا میں پاکستان
ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام ہوا جس میں عاشقان
رسول نے شرکت کی۔نگران سینٹرل افریقہ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اسی طرح یوگنڈا کے شہرا روا (Arua)،
ساؤتھ کوریا اور ساؤتھ افریقہ کے مختلف
مقامات پر محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول بھی شریک ہوئے۔
محفل میلاد میں مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں
بھرے بیانات کئے۔
یوکے میں چوہدری طارق کی اہلیہ کی نماز جنازہ نگران یوکے
سید فضیل عطاری کی امامت میں ادا کی گئی

پچھلے دنوں والسال Walsallیوکے
میں ایک اسلامی بھائی چوہدری طارق کی اہلیہ کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا تھا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ روز نگران برمنگھم
یوکے سید فضیل رضا عطاری کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد سید فضیل رضا
عطاری نے مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے ان کے لئے بخشش اور بلندی درجات کے
لئے دعائیں کیں۔

اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جشن عید
میلاد النبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے خاص
موقع پربرمنگھم برطانیہ کے شاہراہوں پر لگے ہوئے standalone displays advertising اور بُل رنگ شاپنگ سینٹر میں دعوت اسلامی اور مدنی چینل کے لئے ڈیجیٹل اشتہارات چلائے
جارہے ہیں۔
اشتہارات میں عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم اور دعوت اسلامی Appsکی تشہیر کی جارہی ہے۔
.jpg)
جوہانسبرگ ساؤتھ افریقہ میں قائم مدنی مرکز
فیضان مدینہ میں سالانہ عرس اعلیٰ حضرت کا سلسلہ ہوا جس میںSOP,sپر
عمل کرتے ہوئے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت
اعلیٰ حضرت“ پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے کردار کو اپنانے کی ترغیب دلائی۔
مجلس خدام المساجد
و المدارس بنگلہ دیش کے ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ
.jpg)
دعوت اسلامی کی مجلس
خدام المساجد و المدارس بنگلہ دیش کےراج
شاہی اور کومیلا زون کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ رکن شوریٰ حاجی سید لقمان
عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضا ن کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ان اسلامی بھائیوں کی
رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران سے 2020ء کی اب تک کی کارکردگی پر بھی کلام
کیااور ان اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مخیر
حضرات سے مل کر مساجد، مدارس اور مدنی مراکز کی جگہوں کی خریداری کے حوالے سے
ترغیب دلانے کا بھی ذہن دیا۔
ساؤتھ کوریا کی فیضان جمال مصطفیٰ مسجدمیں ” فیضان نماز
کورس“ کا انعقاد
.jpg)
ساؤتھ کوریا
کے شہرتھیگو کی جامع مسجد فیضان جمال مصطفیٰ میں سات دن کے ”فیضان نماز کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس کورس میں نماز کا
عملی طریقہ، نماز کے فرائض، واجبات اور نماز کی سنتیں بھی سکھائی گئی۔ کورس کے
اختتام پر شرکا نے نماز کورس کروانے پر دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیااور مدنی
کاموں میں شرکت کرنے کی نیت کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5اکتوبر 2020ء کو
مرکزی جامعۃ المدینہ سری لنکا میں ام عطار رحمۃ اللہ علیہا کےلئے ایصالِ ثواب اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃا لمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ اختتام پر شرکائے اجتماع نے فاتحہ خوانی بھی کی۔

دعوت اسلامی برطانیہ کے زیر اہتمام U.K ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ دارالمدینہ انٹر نیشنل اسلامک اسکول
سسٹم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کی
تربیت کی اور آئندہ کے منصوبوں کے حوالے سے اہداف طے کئے۔
برمنگھم یوکے میں فنانس/ڈونیشن باکسز ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں برمنگھم یوکے کے نگران سید فضیل رضا عطاری نے فنانس / ڈونیشن باکسز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا۔
زوم ویڈیو کال کےذریعے میٹنگ آن لائن بھی کی گئی۔
مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کومزید مستحکم کرنے
کے لئے مالی استحکام میں اضافہ کرنے کے طریقۂ کار پر گفتگو کا تبادلہ ہوا۔ نگران برمنگھم یوکے نے شرکا
کو مدنی پھول عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ حالیہ وباء کے پیشِ نظر ملکی قوانین کو ملحوظ کرتے ہوئے مکمل S.O.P,es کے ساتھ مدنی مشورہ انعقاد پذیر ہوا۔
انڈونیشیا کے مشہور صوبے آنچے کے شہر بندہ آنچے میں قائم دارالسنہ میں 8
دن کامدنی قاعدہ کورس
