مڈلینڈ برطانیہ میں سنتوں بھرا اجتماع، سنگین مسئلے کے
متعلق شعور اجاگر کیا گیا
4جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ مڈلینڈ برطانیہ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے ”کاؤنٹی الائنز اور منشیات رنر“ کےموضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مقامی
برادریوں کو ایک سنگین مسئلے کے متعلق شعور اجاگر کیاجس میں انہیں بتایا گیا کہ کس
نوجوان اورکمزور بچوں کو منشیات اسٹور / ٹرانسپورٹ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا
ہے۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے مزید کہا کہ مجرموں کے ذریعہ 8 سال سے کم عمر کے بچوں کو منشیات لے
جانے کے لئے رابطہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بچوں کے اہلِ خانہ پر منفی اثرات
مرتب ہورہے ہیں۔مبلغ دعوت اسلامی نے حقیقی زندگی کے نقصان دہ واقعات کا تذکرہ کیا
اور قرآن مجید کے متعدد نکات بیان کرتے ہوئے حدیث پاک بیان کی۔
بیان
کے اختتام پر والدین اور سرپرستوں کو اس بات سے آگاہ کرنے کے لئے متعدد نشانات
بتائے گئے کہ انہیں اپنے بچوں میں کیا تلاش کرنے کی ضرورت ہے جو اس قسم کے جرائم
میں ملوث ہوسکتے ہیں اور اس طرح کی پریشان کن مجرمانہ سرگرمیوں سے کیسے بچا جائے۔