مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں حکومتی سطح پر  52 واں انٹرنیشنل بک فیئر(کتب میلہ) کا آغاز ہوچکا ہے جو کہ 15 جولائی 2021ء تک جاری رہے گا۔ انٹرنیشنل بک افیئر کا افتتاح وزیر اعظم مصرنے کیا۔ اس کتاب میلے میں 25 ممالک کے 1218 پبلشرز شریک ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اس بک فیئر میں دعوت اسلامی کے شعبے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) و مکتبۃ المدینہ کی کتب دنیا کے سب سے بڑے مکتبے دار الکتب العلمیہ (بیروت، لبنان)سے طبع ہونے کے بعد دار البیان القاہرہ (صالۃ: ہال نمبر 4اسٹال نمبر B16)پر دستیاب ہیں۔

مکتبۃ المدینہ کی کتب اس مکتبہ سے طبع ہونے کے بعد دیگر ممالک کے انٹرنیشنل بک فیئر مثلاً:کویت، شارجہ، دوحہ، جدہ، جزائر، استنبول، ریاض، اربیل، طہران، مغرب، ابو ظہبی، عمان اور اسکے ساتھ دنیا کے تقریباً 82 ممالک کے مکاتب پر دستیاب ہوتی ہیں۔

اللہ کے فضل و کرم سے ان کتابوں کے ذریعے دینی تعلیمات کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کا تعارف بھی عوام عرب کے علاوہ خواص عرب میں بھی عام ہورہا ہے۔