6جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکےکا P.Cادھم خان، پولیس سارجنٹ حنیف اللہ، کمیونٹی ورکشاپ شباب احمد، ویسٹ مڈلینڈ پولیس کے دیگر ممبران نے دورہ کیا جہاں ذمہ دارا ن دعوت اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے فلاحی خدمات، نوجوانوں سے ہونے والی جرائم کی روک تھام، نوجوانوں میں اصلاحات اور کردار سازی ورکشاپس، آفات سے نجات کی سرگرمیوں کے متعلق تعارف پیش کیا۔ مہمانوں نے کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات کاوزٹ کروایا گیاجس پر انہوں دعوت اسلامی کے تمام اقدام کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔