دعوت
اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ خدام المساجد و المدارس کے تحت ملک و بیرون ملک ہزاروں مساجد
کی تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں۔سینکڑوں مساجد کی تعمیرات کا سلسلہ اب جاری ہے۔
ساؤتھ
افریقہ کے شہر Wesselsbronمیں
جامع مسجد فیضان علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ میں تعمیرات مکمل ہونے کے بعد پہلی نماز جمعہ کی
ادائیگی کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پریکٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن، نگران کیپ ٹاؤن
ساؤتھ افریقہ ریجن، نگران ویلکم کابینہ سمیت دیگر ذمہ داران اور مقامی عاشقان رسول
نے شرکت کی۔ نماز جمعہ سے قبل مبلغ دعوت اسلامی مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
جامع
مسجد فیضان علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پلاٹ
کا کُل رقبہ تقریباً دو ہزار اسکوائر فُٹ ہے جبکہ مسجد کے اندرونی حصے میں تقریباً
ڈھائی سو نمازیوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش
ہے۔ مسجد کے ساتھ مدرسۃ المدینہ بوائز اور گرلز کا بھی قائم ہے۔ ان کی تعمیرات کے
حوالے سے اہم بات یہ کہ دو ماہ قبل مفتی عبد النبی حمیدی، نگران پریکٹوریا ساؤتھ
افریقہ ریجن اور دیگر ذمہ داران کی موجود گی میں اس کا سنگِ بنیاد رکھا گیا تھااور
مسجد کی سنگ بنیاد سے لیکر تعمیرات اور Finishing تک تمام مراحل تقریباً دوماہ کے مختصر دورانیے میں
طے کئے گئے۔
اس
موقع پر مزید خوشی میں اضافہ کچھ یوں ہوا کہ مسجد افتتاح کے دن دو غیر مسلموں نے
انفرادی کوشش کی بدولت اسلام قبول کیاجنہیں نگران پریکٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن نے
کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ ان نئے مسلمان ہونے والوں کا اسلامی
نام محمد یونس اور محمد رضا رکھا گیا۔