شعبہ  بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم جون 2021ء کو سینٹرل افریقہ ریجن میں ریجن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوگینڈا، کینیا، تنزانیہ، نائجیریا، گھانا، بنین، سرالیون اور دیگر ممالک کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن نگران سینٹرل افریقہ حاجی محمد صدیق عطاری نے ہر ملک میں مدرستہ المدینہ بالغان بڑہانے، یوم تعطیل اعتکاف کرنے ، علاقائی دورہ اور مدنی قافلوں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔3 دن 12دن اور 1ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کا ہدف دیا۔ سوھائیلی اور ھاؤسہ زبان میں رسالوں کو ٹرانسلیٹ کروانے اور آڈیو ریکارڈنگ پر کلام کیا۔ ( محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار ریجن سینٹرل افریقہ)