31 مئی 2021ء سے دعوت اسلامی ویسٹ مڈلینڈ نے مقا می پولیس کے ہمراہ ”کاؤنٹی لائنز“ کے مسئلے کے بارے میں آگاہی مہم شروع کیا ہوا ہے۔

اس مہم کے دوران دعوت اسلامی کے نمائندگان اور پولیس کی جانب سے سیکڑوں بچوں کو آگاہی دی گئی کہ کس طرح دوسرے علاقوں اور شہروں میں منشیات اسٹور/ ٹرانسپورٹ کرنے کےلئے چھوٹے بچوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔ بچوں کو منشیات فروشوں کے ذریعہ جبری یا لالچ سے روکنے کے لئے نشانیاں بتائی گئیں۔ بچوں کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا کہ اگر ان کا سامنا ایسے بندے ہوتو وہ کس سے بات کرسکتے ہیں۔

ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو سراہا جس کے ذریعے عوام میں سنگین مسئلے پر شعور اجاگر کیا جارہا ہے۔