
عرب شریف میں مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا ہے۔
عازمینِ حج کے قافلےمنیٰ سے میدان عرفات پہنچ
گئے ہیں۔
مناسک حج کی ادائیگی کے لیے محدود پیمانے پر ایک
ہزار عازمینِ حج منی پہنچے جہاں فرض نمازوں کے علاوہ نفلی عبادات بھی کی
گئیں، وزارتِ صحت کی جانب سے پچاس عازمین
حج کو ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت دی گئی ہے۔
عازمین رات منیٰ میں گزارنے کے بعد فجر کی نماز
ادا کرکے میدان عرفات پہنچ چکے ہیں جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
منی روانگی سے قبل احرام باندھے عازمین نے مسجد
الحرام میں نوافل ادا کیے اور حرم میں سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا
طواف کیا۔
خانہ کعبہ کا غلاف ”کسوۃ“ تبدیل کردیا گیا،غلافِ
کعبہ کی تبدیلی میں 160 ماہر کارکنان نے حصہ لیا

سالانہ معمول کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی
شب غلاف کعبہ تبدیل کردیاگیا۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے اور غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح
پرور تقریب کا آغاز نمازِعشا کی ادائیگی کے بعد ہواجو نماز فجر تک جاری رہی۔ غلافِ
کعبہ کی تبدیلی کا کام بار ش کے دوران بھی جاری رہا۔
عرب خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پرانا غلاف
اتار کر نیا غلاف کعبے پر چڑھایا گیا، یہ
کام کئی اداروں کے تعاون سے انجام دیا گیا ہے۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے دوران تما
م احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔
اس سے قبل غلاف کعبہ کو قافلے کی شکل میں اسپیشل ٹرک کے ذریعے کسوۃ کمپلیکس سے منتقل کیا
گیا۔ غلاف کعبہ کی حفاظت اور کسی بھی قسم کے نقصان سے حفاظت کے لیے ٹرک کے اندرونی حصے میں خاص مادے کا لیپ کیا گیا تھا۔
اسپیشل ٹرک کے ہمراہ تکنیکی ٹیم اورموبائل ورکشاپ بھی موجود تھی۔ کسوۃ کمپلیکس
کے ہیڈ کوارٹر سے مسجد الحرام تک غلاف کعبہ کے کاریگر اور ہنرمند جبکہ غلافِ کعبہ
کمیٹی کے ارکان کاررواں کے ساتھ چل رہے تھے۔ غلاف کعبہ مسجدالحرام پہنچایا گیا
جہاں غلاف کعبہ کی تبدیلی میں ہرسال کی طرح ایک سو ساٹھ ماہر کارکنان نے حصہ لیا۔
غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل:
نئے غلاف کی تیاری میں 670 کلو گرام خالص ریشم،120
کلو گرام خالص سونے اور100 کلو گرام چاندی کے دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں۔ سونے کے
دھاگوں سے قرآنی آیات کی کڑھائی ہوتی ہے۔ ریشم خصوصی طور پر ا ٹلی سے درآمد کیا
جاتا ہے جبکہ سونے اور چاندی کا پانی چڑھے دھاگے جرمنی سے منگوائے جاتے ہیں۔ غلاف
کعبہ کی تیاری پر ایک اندازے کے مطابق 22 ملین ریال سے زائد لاگت آتی ہے۔ کسوۃ
کمپلیکس میں 200 سے زیادہ ماہرین غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہیں۔
نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب
پر مشتمل ہے۔ خانہ کعبہ کے چاروں اطراف کی پٹیوں کو الگ الگ تیار کیا جاتا ہے۔ تبدیلی
کے عمل کے دوران سب سے پہلےحطیم کی طرف سے غلاف کعبہ کو کھولا جاتا اس کی جگہ نیا
غلاف ڈالا جاتا ہے۔ غلاف کعبہ کو اوپر سے نیچے کی طرف پھیلایا جاتا ہے۔
’ اللہ
اکبر‘ کے الفاظ پر مشتمل پانچ شمعیں حجر اسود کے اوپر باب کعبہ کے بیرونی پردے پر
لگائی جاتی ہیں۔ آخری مرحلے میں کعبہ کے دروازے کا پردہ تبدیل کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب عرب شریف میں مناسکِ حج کا آغاز ہو
گیا ہے۔ عازمینِ حج کے قافلے مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے ہیں۔
مناسک حج کی ادائیگی کے لیے محدود پیمانے پر ایک
ہزار عازمینِ حج منی پہنچے ہیں۔ فرض نمازوں کے علاوہ نفلی عبادات بھی کی جارہی ہیں۔
وزارتِ صحت کی جانب سے پچاس عازمین حج کو ایک
ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی سہولت دی گئی ہے۔
عازمین رات منیٰ میں گزارنے کے بعد فجر کی نماز
ادا کرکے میدان عرفات روانہ ہونگے جہاں وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
منی روانگی سے قبل احرام باندھے عازمین نے مسجد
الحرام میں نوافل ادا کیے اور حرم میں سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے خانہ کعبہ کا
طواف کیا۔
جامعۃ المدینہ اورسیزکے اساتذہ اور ناظمین کا اصلاح
اعمال کورس کا سلسلہ

پچھلے دنوں بیرون ملک مقیم جامعۃ المدینہ کے
اساتذہ اور ناظمین کے درمیان اصلاح اعمال کورس ہوا ۔ دوران کورس رکن شوریٰ حاجی
محمد فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے آن لائن سنتوں بھرا
بیان کیا۔ رکن شوریٰ نے عاجزی وانکساری کے فائدے اور تکبر کے دنیاوی و اخروی
نقصانات کے متعلق شرکا کی رہنمائی کی۔ رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ اللہ ہمیں عاجزی اور انکساری کی دولت نصیب کرے کیونکہ
اس میں سکون بھی ہے اور راحت بھی جبکہ
تکبر میں جلن اور اکڑ کے سوا کچھ نہیں ہے۔

پچھلے دنوں روٹرڈیم ہالینڈ میں مبلغ دعوت اسلامی
ونگران روٹرڈیم ڈویژن محمدتوصیف عطاری کی دادی کے ایصال ثواب کے لئےمحفل کا انعقاد
کیاگیا اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے
قرآن خوانی بھی کی گئی۔ ایصال ثواب کی اس
محفل میں نگران ہالینڈ کابینہ نے ”اچھی صحبت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیاجبکہ امام صاحب نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔

مدنی مرکزفیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃ المدینہ اوورسیز کے ذمہ داران کا ویڈیو کانفرنسنگ مدنی مشورہ ہوا جس
میںU.K، U.S.A، سری لنکا، ساؤتھ افریقہ، کینیا، ہانگ کانگ،
موریشس، بنگلہ دیش، ہند اور نیپال کے ذمہ داران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ رکن
شوریٰ حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور 2026
تک کے حوالے سے اہم نکات اور اہداف دئیے۔ رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ کو Digitizeکرنے
کے حوالے سے بھی کلام ہوا۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے مجلس بیرون
ملک کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مدنی مشورہ
ہوا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران شوریٰ
مولانا محمد عمران عطاری،اراکین شوریٰ حاجی
محمد شاہد عطاری، مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد بلال عطاری اور حاجی
محمد علی عطاری شریک ہوئے۔
مدنی
مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمد بلال عطاری
نے بیرون ملک مقیم عاشقان رسول کے لئے ہونے
والے مختلف کورسز کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کی مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اہم امور پر رہنمائی فرمائی۔
جامعۃ المدینہ اوورسیزکے ناظمین و اساتذہ کا دودن کا آن
لائن سنتوں بھرا اجتماع

گزشتہ دنوں جامعۃ المدینہ
اوورسیزکے ناظمین و اساتذہ کا دودن کا آن لائن سنتوں بھرا اجتماع کا ہوا جس میں
بنگلہ دیش،ہند، نیپال ، ماریشس، موزمبیق، ساؤتھ افریقہ و دیگر ممالک کے جامعات
المدینہ اور مدارس المدینہ کے ناظمین و اساتذہ کرام نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
اس
سنتوں بھرے اجتماع میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد
عمران عطاری، اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری، حاجی محمد بلال عطاری،
حاجی محمد فضیل عطاری، حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد جنید عطاری مدنی سمیت
نگران تعلیمی امور اوورسیز نے مختلف عنوانات پر بیانات کئے۔ اس سنتوں بھرے اجتماع سے نگران شوریٰ نے
معاشرتی و اخلاقی پستی کو درست کرنے اور تعلیم کے ساتھ تربیت کے حوالے سے مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔
.png)
دعوتِ اسلامی کا ایک تعلیمی ادارہ بنام ” فیضان ویک اینڈ اسلامک اسکول “ بھی ہے ۔
یہ ادارہ بالخصوص ان بچوں بچیوں کے لئے ہے جو پبلک اسکول میں پڑھتے ہیں اور ان کے
پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی ادارے میں جاکر تعلیم دین حاصل
کرسکیں۔
یہ اسکول اتوار والے دن تقریبا اڑھائی گھنٹے کا
اسکول ہوتا ہے جس میں کوالیفائیڈ اساتذہ کی زیرِ نگرانی بچوں کو اخلاق و کردار اور
اسلامی نظریات اور شرم و حیا کے حوالے سے خصوصی تعلیم دی جاتی ہے، کریکٹر بلڈنگ پر
بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اس شعبے کے تحت پہلے ہی نارتھ امریکہ ، پاکستان
اور دیگر ممالک میں کورس ہورہا ہے جس میں سینکڑوں اسٹوڈنٹس شامل ہیں۔ اب U.K، یورپ اور
افریقہ ریجن کے عاشقان رسول اپنے بچوں اور بچیوں کو اس آن لائن کورس میں داخلہ
دلواسکتے ہیں۔ اس کورس میں شریک اسٹوڈنٹس کو اسلامی کی بنیادی معلومات، سنتیں اور
آداب، دعائیں، وضو اور نماز کا طریقہ سکھانے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات کے حوالے سے
بھی رہنمائی کی جائیگی۔
اس آن لائن کورس میںAdmission openہیں جبکہ Admission کی Last Date 25
جولائی 2020ء ہے۔
اس کورس میں
داخلہ لینے کے لئے نیچے دیئے لنک پر کلک کیجئے:
مجلس ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ بیرون ملک کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کی مجلس ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ بیرون ملک کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل عطاری نے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک مجلس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ رکن شوریٰ
نے ان اسلامی بھائیوں کو انتظامی امور
مزید بہتر بنانے اور مدنی کاموں کو بڑھانے
کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
برطانیہ گورنمنٹ نے 4 ماہ بعد مساجد میں نماز جمعہ پڑھنے
کی اجازت دے دی

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں یورپین ممالک کی
گورنمنٹ کی طرف سے مساجد میں نمازپڑھنے پر
پابندی لگادی گئی تھی۔ حالات نارمل ہونے کے بعد برطانیہ گورنمنٹ نے4 ماہ بعد برمنگھم ریجن کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت دے دی ہے۔
بیرونِ ملک میں سنت ابراہیمی ادا کرنے کے خواہش
مند افراد کے لئے دعوتِ اسلامی کا بڑا اقدام

دعوت اسلامی ہر سال کی طرح اس سال بھی
اجتماعی قربانی کرنے جارہی ہے جس میں
عاشقان رسول حصہ لیکر اپنی قربانی کے فرائض کی ادائیگی کرتے ہیں۔ اس اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں کی بڑی تعدادبیرون ملک کے ان عاشقان رسول کی ہوتی
ہے جو اپنے ممالک میں آسانی سے قربانی کے فرائض کو ادا نہیں کرپاتے۔ بیرون ملک کے
عاشقان رسول اپنی قربانی کے رقم دعوت اسلامی کو دیکر وکیل بناتے ہیں جبکہ دعوت
اسلامی ان عاشقان رسول کی طرف سے عین شرعی اصولوں کے مطابق قربانی کرتی ہے۔
بیرون ملک کے عاشقان رسول درج ذیل
کرنسی کے مطابق اس اجتماعی قربانی میں حصہ لے سکتے ہیں:
WITH DAWAI-ISLAMI 2020 |
|
|
|
UK PER
COW SHARE 65 PER
SHEEP/ GOAT/LAMB 100 |
USA
PER
COW SHARE 75 PER/SHEEP/ GOAT/LAMP
100 |
CANADA CAD PER COW SHARE 100 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 150 |
EUROPE PER COW SHARE 70 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 105 |
DENMARK DKK PER COW SHARE 500 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 800 |
SWEDEN SEK PER COW SHARE 750 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 1`150 |
NORWAY NOK PER COW SHARE 850 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 1`250 |
AUSTRALIA AUD PER COW SHARE 115 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB `175 |
NEW
ZEALAND NZD PER COW SHARE 130 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 200 |
UAE AED PER COW SHARE 270 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 400 |
QATAR QAR PER COW SHARE 270 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 400 |
ARAB
SHARIF SAR PER COW SHARE 270 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 400 |
BAHRAIN BHD PER COW SHARE 27 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 42 |
KUWAIT KWD PER COW SHARE 22 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 34 |
OMAN OMR PER COW SHARE 28 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 43 |
JORDAN JOD PER COW SHARE 50 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 76 |
HONG
KONG HKD PER COW SHARE 550 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 850 |
CHINA CNY PER COW SHARE 500 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 800 |
JAPAN JPY PER COW SHARE 8000 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 12`000 |
SOUTH
KOREA KRW PER COW SHARE 100,000 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 150,000 |
MAURITIUS MUR PER COW SHARE 3,000 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 4,500 |
SOUTH
AFRICA ZAR PER COW SHARE 1,350 PER
SHEEP/ GOAT
/ LAMB 2,050 |
FOR
FURTHER DETAILS: Please
contact 0044-7393-123786 10:00
To 17:00 (PST) |
|
|
www.dawateislami.net/onlinequrbani |

دعوت اسلامی کی مجلس بیرون ملک کے تحت 1 جولائی 2020ء بروز بدھ کو عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ
سے بذریعہ زوم مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ملک کرغیزستان میں موجود
مبلغین دعوت اسلامی نے شرکت کی ۔نگران مجلس بیرون ملک سفرسید احسن عطاری
نے اس مدنی مشورے میں مدنی کاموں کوبڑھانے،
آئندہ کے اہداف کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے
اور مقامی اسلامی بھائیوں میں مدنی کام کو بڑھانےپرگفتگو فرمائی۔(رپورٹ:انورعطاری
آفس بیرون ملک)