شعبہ بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 04 مئی 2021ء ریجن مشاورت سینٹرل افریقہ کے   33 ممالک کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوگنڈا،کینیا،تنزانیہ،زنزیبار،نائجیریا،گھانااور بنین سے نگران کابینہ اور ریجن مشاورت کے زمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن نگران حاجی محمد صدیق عطاری صاحب نے تربیت کرتے ہوئے افریقن ذمہ داران کے تقرر کے حوالے سے اہداف دیئے۔1ماہ اعتکاف کے حوالے سے گفتگو کی۔1ماہ اور 10 دن کے اعتکاف 3 مقامات پر ہوئے ۔مدنی عطیات جمع کرنے کے حوالے سے کلام ہوا۔ مزید اس موقع پر ٹرانسلیشن اور سوشل میڈیا و مدنی چینل عام کرنے کے لئے بھی گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن ذمہ دار)