اسپین کے شہر بارسلونا  کے علاقے بادلوانا میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد نے شرکت کی جن میں قونصل جنرل آف پاکستان اسپین عمران علی چوہدری ، جرال برادران اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

نگرانِ اسپین کابینہ نے ان اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی اور F.G.R.F کے تحت ہونے والے فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

قونصل جنرل آف پاکستان اسپین عمران علی چوہدری نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور خود بھی عملی طور پر دعوتِ اسلامی کا ہر ممکن ساتھ دینے کی نیت کی۔ نگرانِ اسپین کابینہ نے ان اسلامی بھائیوں کو امیر اہلِ سنت کی لکھی ہوئی کتابیں ”فیضانِ نماز“ اور ”غیبت کی تباہ کاریاں“ تحفے میں بھی کیں۔