یوکے کے شہر لندن کے علاقے لیوٹن میں دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت قائم جامع مسجد فیضا ن مشکل کشا میں حضرت مولانا مفتی ایوب ہزاروی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور حضرت مولانا حافظ اعجاز مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی تشریف آوری ہوئی جہاں انہیں جامعۃ المدینہ لیوٹن کے ناظم اور دیگر اسلامی بھائیوں نے خوش آمدید کہا۔ علمائے کرام کو مسجد سمیت جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروانے کے ساتھ ساتھ وہاں طلبۂ کرام کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریف کیاگیا۔

اس موقع پر حضرت مولانا مفتی ایوب ہزاروی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلِ سنت ، دعوت اسلامی اور دین کی خدمت کرنے والے مبلغین کے لئے دعا بھی فرمائی۔