20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ انٹرنیشنل افیئرز ڈیپارٹمنٹ دعوت
اسلامی کا عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
کراچی میں 12، 13، 14 مارچ 2021ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سمیت ترکی، عرب
شریف، انڈونیشیا، اسپین اور سری لنکا کے
ریجن ذمہ داران نے براہ راست جبکہU.S.A، U.K،
ہند، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے ریجن ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔
مدنی مشورے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور اراکین شوریٰ حاجی بلال عطاری، حاجی وقار
المدینہ عطاری، حاجی محمد امین قافلہ عطاری، حاجی مولانا عبدالحبیب عطاری نے وقتاً
فوقتاً شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول بیان کئے۔