ساؤتھ افریقہ میں مسجد کا انتظام دعوت اسلامی کے سِپُرد،
اطراف میں دو غیر مسلموں کا قبول اسلام
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ ساؤتھ افریقہ کے شہروائیٹ ریورWhite River کے
اطراف پولا Pula میں
موجود ایک مسجد دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے سِپُرد کی گئی۔
مبلغ دعوت اسلامی مفتی
عبد النبی صاحب مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی ، نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن اور نگران
شعبہ خدام المساجد و المدارس نے اس مسجد کا دورہ کیااور ساتھ ہی ساتھ مسجد کی
تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ بہت جلد مسجد کی
Renovation کے بعد یہاں باجماعت
نمازوں سمیت دیگر دینی کاموں کا سلسلہ بھی ہوگا جبکہ یہاں قرآن پاک کی تعلیم کے
لئے مدرسۃ المدینہ کا بھی آغاز کیا جائیگا۔
اسی مسجد کے باہر
نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن حاجی اسلم فیضو عطاری نے دو غیر مسلموں پر
انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلام کی دعوت پیش
کی جس سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام کی دعوت کو قبول کیا اور کلمہ
طیبہ پڑھتے ہوئے دائرہ اسلام میں
داخل ہوگئے۔ان نیو مسلموں میں سے ایک کا
اسلامی نام رجب جبکہ دوسرے کاشعبان رکھا گیا۔