دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت  پائی اور سنتوں کی خوب خوب دھومیں مچائیں۔ان اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی حلقے بھی لگائے گئےجہاں درس و بیان کے ساتھ ساتھ مدنی قافلے کے مسافر عاشقان رسول کو سنتیں اور دعائیں بھی سکھائیں گئیں۔

اسی طرح اٹلی کے شہر Busto Arsizio میں بھی عاشقان رسول نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی سعادت حاصل کی جس میں نگران اٹلی کابینہ اور دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔ دوران مدنی قافلہ سنتیں و آداب اور دعائیں سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ ہوا۔ نگران اٹلی کابینہ اور دیگر مبلغین دعوت اسلامی نے مدنی قافلے کے شرکا عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ذہن دیا۔