دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ٹورونٹو کینیڈا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا۔ اجتماع میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس
موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کے خصوصی مہمان نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے
کا ذہن دیا۔
مجلس مدنی انعامات اور مجلس قافلہ کے تحت گزشتہ
دنوں ڈربی یوکے میں اجلاس
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدنی انعامات اور مجلس
قافلہ کے تحت گزشتہ دنوں ڈربی یوکے میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں دونوں مجلس کے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا
عطاری نےاسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے۔
گزشتہ دنوں تھروپ روڈ والسال یوکے کی مسجد میں کی نمازِ جنازہ ادا کی
گئی۔ نگرانِ برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری نےنمازِ جنازہ میں شرکت کی اورمرحوم
کے لئے نمازِ جنازہ کے بعد دعا فرمائی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں برمنگھم یوکے
میں تین دن کے فیضانِ نماز کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مقامی اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی سعادت حاصل کی اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں
کو وضو و غسل کے ضروری مسائل اور نماز کے
فرائض، شرائط ، ضروری مسائل اور ادائیگی کا عملی طریقہ سکھایا۔
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برسٹل یوکے
میں تجہیز و تکفین کورس کا اہتمام کیا گیا۔ کورس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی سعادت حاصل کی ۔ اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت اور کفن دفن سے متعلق اہم مسائل اور عملی طریقہ بھی سکھایا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت برمنگھم یوکے میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت کے
سلسلے میں مختلف اسٹورز اور دکانوں پر جاکر ملاقاتیں کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی ماحول سے
وابستگی کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں مونٹریال کینیڈا
میں قائم جامعۃالمدینہ کا دورہ ہوا۔ نگران برمنگھم ریجن یوکے سید فضیل رضا عطاری
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمرا جامعہ کا دورہ کیا اور مدنی عملے سے ملاقاتیں کرتے
ہوئے تعلیمی و تنظیمی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
دعوت
اسلامی کے تحت17جنوری2020ء کو مجلس مالیات ریجن یورپ کے نگران حاجی محمد علی عطاری
نے چھ اسلامی بھائیوں کے ہمرا ہ تین دن کے
قافلے میں بیلجیم کے شہر برسلزسے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ ویانا آسٹریا کی جانب سفر کیا۔دورانِ قافلہ محفل نعت کا سلسلہ
ہوا جس میں نگرانِ مجلس مالیات ریجن یورپ نے ”امت مصطفٰی کی خصوصیات“ کے موضوع پر
سنّتوں بھرا بیان کیا۔قافلہ کے شرکا نے نماز کا عملی طریقہ، فرائض ،واجبات اور
دیگر مسائل سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔
دعوت
اسلامی کے تحت تھائی لینڈ میں ذمّہ دار اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اسلام میں
عورت کا مقام“ کے موضوع پرپر دے میں موجود
اسلامی بہنوں سے سنّتوں سے بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں میں مدنی
کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
تاجر
اسلامی بھائیوں پر مشتمل دعوت اسلامی کا قافلہ پاکستان سے روانہ ہوکر تھائی لینڈ پہنچ گیا
ہے ۔ قافلے کے شرکا نے تھائی لینڈ میں موجود رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے
قافلے میں شمولیت اختیار کی ہے۔ دورانِ قافلہ بعد فجر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس
میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے قافلہ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کو
مدنی پھولوں سے نوازا ۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس تاجران محمد ندیم عطاری بھی موجود
تھے۔
بنکاک
کی کنگ مونگ کٹ یونیورسٹی میں مدنی حلقہ
رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا سنّتوں بھرا بیان
تفصیل: