ساؤتھ افریقہ ویلکم میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول
کرلیا، اسلامی نام عبد القادر رکھا گیا
دعوت اسلامی کا شروع سے ہی یہ عزم ہے کہ ”مجھے
اور اپنی ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ“ اسی عزم کے جذبے کو لیکر دعوت اسلامی کے مبلغین اور
ذمہ داران دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں مصروف ہیں۔
مبلغین دعوت اسلامی بلاتفریق رنگ و نسل دنیا بھر میں غیر مسلموں کو اسلام کی
دعوت دینے اور مسلمانوں کو نیکی کی طرف راغب کرنے کے لئے انفرادی کوشش کرتے اور
دینی کاموں کی دعوت دیتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی ساؤتھ افریقہ کے شہر ویلکم (welkom) میں ہوا جہاں مبلغ دعوت
اسلامی کی انفرادی کوشش سے ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔نیو مسلم کا اسلامی
نام غوث پاک رضی اللہ عنہ کی نسبت سے ”عبد
القادر “رکھا گیا ۔ نیو مسلم عبد القادر نے نماز اور وضو کا طریقہ سیکھنے کی سعادت
حاصل کی جبکہ مزید شرعی مسائل سیکھنے اور
درس نظامی کرنے کی نیت بھی کی۔