20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
موزمبیق کے شہر ماپوتو میں پاک ٹاور بلڈنگ میں
نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہواجس میں مختلف شخصیات اور تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔نگران ساؤدرن افریقہ ریجن نے ”حقوق العباد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا جبکہ اختتام پر صلوٰ ۃ و سلام بھی پڑھا گیا۔
اسی طرح نگران ساؤدرن افریقہ ریجن نے ماپوتو کے
علاقےماتولا میں ایک شخصیت محمد رفیق کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کی اور ان کی
جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں۔
بعد ازاں اسی مقام پر تاجر اسلامی بھائیوں کے
درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ بھی ہوا جس میں نگران ساؤدرن افریقہ ریجن نے بسم اللہ کی فضیلت پر سنتوں بھرا بیان کیا۔