دعوت اسلامی کے شعبہ خدام المساجد و المدارس دنیا بھر میں مساجد و مدارس کی تعمیرات کرواکر اس کا افتتاح کرتی رہتی ہے۔

اسی شعبے کے تحت ساؤتھ افریقہ کے شہر ورینا میں پچھلے کئی دنوں سے ایک مسجد کی قیام کے لئے تعمیرات کا سلسلہ جاری تھا جو اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ اپنے اختتامی مراحل کو پہنچ گیا ہے۔

آج 10 دسمبر 2020ء کو اس مسجد کا افتتاح کیا جائیگا۔ افتتاح کے موقع پر ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ دوسرے روز جمعہ کی پہلی نماز ادا کی جائیگی۔ نماز کے بعدمدنی حلقے کا بھی سلسلہ ہوگا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شرکت کریں گے۔ افتتاح ہونے والی مسجد کانام ”فیضان عمر فاروق“ رکھا گیاہے۔