ساؤتھ افریقہ میں
مسجد کی افتتاح کے موقع پر سو سے زائد غیر مسلموں کا قبول اسلام
ساؤتھ افریقہ
میں 100 سے زائد غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 10 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ورینا میں مسجد ”فیضان فاروق اعظم“کے افتتاح کے موقع پر ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
افتتاحی تقریب
کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کی گئی، اس کے
بعد اردو، عربی اور افریقی زبان میں بارگاہ رسالت صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں نعت رسول پیش
کی گئی۔ اس اجتماع پاک میں مفتی عبد النبی حمیدی صاحب مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے ”مسجد کی تعمیر کی اہمیت اور
فضیلت“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو عبادت و ریاضت کے ذریعے مسجد آباد
کرنے کا ذہن دیا۔
اس پُرمسرت
لمحات میں خواتین اور بچوں سمیت 100 سے
زائد غیر مسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔اس موقع پر نگران پریٹوریا ساؤتھ افریقہ ریجن حاجی اسلم
فیضو عطاری، سماجی شخصیت ملک طارق اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔