20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
افریقی ملک موزمبیق کے شہر بیئرا میں قائم مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں مقامی اسلامی بھائیوں کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کا
سلسلہ ہوا۔ نگران ساؤدرن افریقہ ریجن حاجی جنید رضا عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی
کے دینی کاموں کو بڑھانے اور انہیں نیکی کی دعوت کو عام کرنے لئے اپنا وقت
دینے کا ذہن دیا جس پر ان اسلامی بھائیوں
اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعد ازاں نگران ریجن نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
بیئرا کی سافولا کابینہ میں زیر تعمیر مساجدکنز الایمان، بہار شریعت اور فیضان زم
زم کا دورہ کیااور وہاں ہونے والے
تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔