مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
اسٹچ فورڈ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورے کا اہتمام
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹچ
فورڈ برمنگھم یوکے میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا۔ مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری یوکے
میں ہونے والے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور دائرہِ کار مزید وسیع اور مستحکم بنانے
کے لئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے مفید مشورے بھی لئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں مونٹریال کینیڈا(Montreal Canada) کی مسجدمیں مدنی حلقے کا اہتمام ہوا۔ جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے شرکائے مدنی حلقہ کو دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول
سے وابستہ ہوکر اپنی اور ساری دنیا کی اصلاح کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔
مدنی چینل کے حوالے سے ٹورونٹو
کینیڈا( Toronto Canada ) میں مدنی
مشورہ
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی چینل کے حوالے سے ٹورونٹو کینیڈا( Toronto Canada ) میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں
کینیڈا کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن
سید فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے، ذمہ دار اسلامی بھائیوں
میں باہم مفید مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔
فیضان مدینہ G-11 اسلام آباد میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ
20 جنوری 2020ء بروز پیر شریف مدنی مرکز فیضان
مدینہ G-11 اسلام آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن کے مجلس
جامعۃ المدینہ اور مجلس مدرسۃ المدینہ کے ناظمین و ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔ مدنی مشورے میں نگران پاکستان
انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے خصوصی شرکت فرمائی اورشرکا کو مختلف مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ نگران پاکستان
انتظامی کابینہ نے شرکا کو بتایا کہ جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے اخراجات
کو مدنی عطیات بکس، مدنی بستہ اور عشر کے ذریعے کس طرح خودکفیل کیا جا سکتا ہے اور
مزید نئے جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کس انداز سے بنائے جا سکتے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں گرین لین برمنگھم یوکے میں مدنی دورہ کا اہتمام ہوا جس میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے مختلف دُکانوں پر جاکر عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں کو نیکی کی
راہ پر گامزن کرنے کے لئے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا گیا۔جبکہ جامعۃالمدینہ
اسٹچ فورڈ برمنگھم ریجن یوکےکے طلبائے کرام نے اسٹچفورڈ کے
اطراف میں مدنی دورہ کیا اور اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں جامعۃالمدینہ اسٹچ فورڈ برمنگھم ریجن یوکے میں مدنی حلقے کا اہتمام
ہوا۔ مدنی حلقے میں جامعہ کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں برمنگھم ریجن یوکے میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگرانِ برمنگھم ریجن سید فضیل رضا عطاری نے
اسلامی بھائیوں کو مدنی کاموں سے متعلق مدنی پھول دیئے اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں
سے مشاورت بھی کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ دنوں مدنی چینل کے حوالے سے مونٹریال کینیڈا( Montreal Canada ) میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں
کینیڈا کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ برمنگھم ریجن
سید فضیل رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مدنی پھول دیئے، ذمہ دار اسلامی بھائیوں
میں باہم مفید مشوروں کا تبادلہ بھی ہوا۔
ساؤتھ کوریا
میں جامع مسجد فیضانِ جمالِ مصطفیٰ کا افتتاح کردیا گیا
رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور عطاری نے پہلی نماز پڑھائی
تفصیل:
ساؤتھ
کوریا میں جامع مسجد جمالِ مصطفٰی کا افتتاح کردیا گیا ۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے پہلی نماز
پڑھاکر افتتاح کیااور مسجد میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعائے خیر کی۔
کوریا کے شہر تھیگو کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جامع مسجد چلیانگ میں مدنی حلقے کا سلسلہ
تفصیل:
رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کا انچھن
میں کاروباری حضرات کے درمیان خصوصی بیان
کوریا کے شہر انچھن کے ایک ریسٹورنٹ میں کاروباری حضرات کے لئے مدنی حلقے
کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی
شرکت کی اور تاجر حضرات کے درمیان سنتوں
بھرا بیان فرمایا۔
رکنِ شوریٰ نے سُنگدو مسجد انچھن جنوبی کوریا میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ اجتماع میں بھی
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں شرکت کا ذہن دیا۔
رحمہ مسجد عمان میں سنتوں بھرا اجتماع، مولانا عبدالحبیب عطاری کا خصوصی بیان
17 جنوری 2020ء بروز جمعہ رحمہ مسجد عمان میں سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے ”بزرگوں کا اپنے والدین کے ساتھ کیسا انداز ہوتا
تھا؟“ کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہمیں جتنا
بھی مال مل جائے، شہرت مل جائے، عزت مل
جائے، جو کچھ مل جائے وہ سب ہمارے ماں باپ ہی کا صدقہ ہے۔ وہ نہ ہوتے ہم دنیا میں ہی نہ ہوتے۔
آپ کا مزید کہنا تھا کہ جنتے بڑے لوگ ہمیں دنیا میں ملتے ہیں وہ ایسے ہی بڑے نہیں
بن گئے ان کے پیچھے ان کے ماں باپ کی دعائیں تھیں ، ماں باپ کا ادب انہیں اس مقام
تک پہنچاتا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم کام ایسے کریں کہ ان کے دل سے دعائین نکلیں، وہ
نماز کے بعد ہاتھ اٹھائیں تو ہمارے لئے دعائیں کریں۔ اگر ایسا ہوگیا توزندگی کے ہر
شعبے میں کامیاب ہوں گے کیونکہ ماں باپ کی دعا ساتوں آسمانوں سے اوپر اللہ کے عرش
تک جاتی ہے۔
رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول وابستگی، ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت اور مدرسۃ المدینہ آن لائن میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی ۔