بنگلہ دیش میں ہر سال کی طرح اس سال بھی   دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 مارچ سے تین دن کا عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے جس میں بنگلہ دیش بھر سے بے شمار عاشقانِ رسول کی شرکت متوقع ہے۔

اجتماع کا آغاز بدھ کو نمازِ فجر کے بعد سول ایوی ایشن گراؤنڈ نزد حاجی کیمپ ایئرپورٹ ڈھاکہ میں قائم کی جانے والی اجتماع گاہ میں ہوگا۔

جمعہ تک جاری رہنے والے اجتماع سے بنگلہ دیش مشاورت کے ذمہ داران اور مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان کریں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ لاکھوں اسکوائر فُٹ رقبے پر پھیلی اجتماع گاہ میں کثیر لوگوں کی آمد اور ان کے قیام سے پیدا ہونے والے انتظامی مسائل سے نمٹنے کے لئے وسیع ترین انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں۔ اجتماع میں تمام خطابات بنگلہ زبان میں ہوں گے ۔

بنگلہ دیش کی حکومت کی جانب سے اجتماع کے شرکا کی حفاظت کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

اجتماع میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول ہوائی جہاز، ٹرینوں، خصوصی بسوں اور کشتیوں کے ذریعے قافلوں کی صورت میں اجتماع گاہ پہنچیں گے۔