20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا بھر میں
نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے تحت
بیرون ملک کے ذمہ داران کا آن لائن سنتوں
بھرااجتماع ہوا جس میں امیراہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے بذریعہ ویڈیو لنک ان ذمہ داران کومدنی پھول
دئیے ۔اس اجتماع پاک میں جانشین امیراہلسنت مولاناحاجی عبیدرضاعطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بھی ان ذمہ داران کو بذریعہ ویڈیو لنک مدنی پھول دئیے
اور مرکزی مجلس شوری کے تحت مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔اسی طرح مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانامحمد عمران عطاری
نے بھی اس سنتوں بھرے اجتماع میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور ذمہ داران کی مدنی کاموں کے حوالے سے تربیت فرمائی ۔