جمعۃ الوداع  کے موقع پر 25 مئی کو یوکے کی فضاء اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی، دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم سمیت یوکے کی بیشتر مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی گئی، ایسا یوکے کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ یوکے میں رہنے والے مسلمانوں نے اپنے گھر پر جب اذان کی آوازیں سنیں تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ دعوتِ اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ برمنگھم میں پہلی بار مائیک پر بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ درودسلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا۔