دنیا بھر میں قراٰن سنت کی تعلیمات اور نبی کریم
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کو عام کرنے والی عاشقان
رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کی اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دنیا
بھر میں دھومیں ہیں اور عالمی سطح پر ان مدنی کاموں کو سراہا بھی جاتا ہے۔ موجودہ
صورتحال میں دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں فلاحی کاموں کا سلسلہ ہوا۔ یوکے میں
بھی عاشقان رسول نے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نےفرمان پر عمل کرتے ہوئے امدادی کام
کئےاورلوگوں میں راشن اور پکے ہوئے کھانے تقسیم کئےجس کے لئے یوکےبرمنگھم میں باقاعدہ پہلا” فورڈ بینک“ بھی قائم
کیا گیا۔
پچھلے دنوں برمنگھم سٹی کونسل پولیس کے چیف اور
دیگر نے اس فورڈ بینک کا دورہ کیاجہاں ذمہ داران نے انہیں امدادی کاموں کے حوالے
بریفنگ دی۔ دعوت اسلامی کے ان مدنی کاموں کو دیکھتے ہوئے ”برمنگھم سٹی کونسل“
کی جانب سے تعریفی خط دیا گیانیز برمنگھم لارڈ میئر آفس کی جانب سے بھی دعوت
اسلامی کے فلاحی کاموں پر تعریفی خط دیا گیا۔