انبیائے
کرام علیہم
السلام
کے بعد سب سےافضل ترین جماعت صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ہے۔ افضل
ہونےکی کئی وجوہات میں سے ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے براہ راست سرکار دو عالم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
سے دین اسلام سیکھنے، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی سعادت کی ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا بھی اپنے
صحابہ کے بارے میں فرمان ہے: اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ فَبِاَ يِّہِمْ اِقْتَدَيْتُمْ
اِهْتَدَيْتُمْ یعنی
میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں، تم ان
میں سے جس کی بھی پیروی کروگے ہدایت پاجاؤ گے۔( مشکاۃ المصابیح، کتاب المناقب، باب
مناقب الصحابۃ، ۲ / ۴۱۴، حدیث: ۶۰۱۸)
مسلمانوں
کے لئے دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرنے کے لئے قرآن و حدیث کے بعد سب بڑی دلیل
صحابہ کرام علیہم
الرضوان
کا قول و فعل ہے۔دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ ”اسلامک ریسرچ سینٹر“ المدینۃ
العلمیہ کے ذیلی شعبہ ”ہفتہ وار رسائل“ نے علم و عمل اور دیگر موضوعات پر
چند صحابہ کرام علیہم الرضوان کے فرامین کو جمع کرکے 21 صفحات پر مشتمل ایک رسالہ
بنام ”صحابہ کی باتیں“ تیار کیا ہے۔
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کو صحابہ کرام کے اقوال سے مستفیض ہونے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”صحابہ کی
باتیں“ پڑھنے/ سننے کی نہ صرف ترغیب دلائی ہے بلکہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ،
سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں
رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ
کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”صحابہ کی باتیں“ پڑھ
یا سن لے اُسے اپنی، اپنے پیارے پیارے آخری نبی اور صحابہ و اہل بیت کی سچی محبت
دے اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
زندگی
میں کامیابی حاصل کرنے، اچھا ماحول بنانے، سکون پانے اور کردار اچھا کرنے کے لئے
بہت سے اصول بنائے جاتے ہیں تاکہ ان اصولوں پر عمل کرکے زندگی میں سکون ملے، کردار
اچھا ہو اور ملک میں امن قائم ہو، اس
حوالے سے ہر شعبے میں قانون سازی بھی کی جاتی ہے اور کچھ اداروں میں اس موضوع پر
ٹریننگ سیشن بھی منعقد ہوتے رہتا ہے۔
لیکن
مسلمانوں کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہمارے نبی کریم صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ہر ہر ادا ، ہر ہر عمل ہماری رہنمائی کے لئے
کافی ہے۔ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیدائش سے لے کر ظاہری زندگی کو الوادع کہنے تک
زندگی کا ہر لمحہ ہمارے لئے مشعل راہ اور اچھی زندگی گزارنے کے لئے بہترین نمونہ
ہے۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت پر
عمل کرکے ہمارے اسلاف نے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔
بانی
دعوت اسلامی، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی وقتاً
فوقتاً مسلمانوں کی رہنمائی کرتے اور سنت رسول صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کی تاکید فرماتے رہتے ہیں۔
عاشقان
رسول کو مزید ترغیب دلانے کے لئے امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
اس ہفتے رسالہ ”126 سنتیں اور آداب“ پڑھنے/ سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا بھی ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی،
رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان
زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے
رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ ” 126 سنتیں اور
آداب “ پڑھ یا سن لے اُس کو بار بار حج کی
سعادت دےاور بار بار میٹھا مدینہ دکھا۔ آمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
جَزَآؤُهُمْ عِنْدَ
رَبِّهِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ
فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُؕ-ذٰلِكَ لِمَنْ
خَشِیَ رَبَّهٗ۠ (۸)
ترجمہ کنز الایمان: ان کا صلہ ان کے رب کے پاس بسنے
کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہیں ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں اللہ ان سے راضی اور وہ
اس سے راضی یہ اس کے لیے ہے جو اپنے رب سے ڈرے۔ (سورۃ البینہ،
آیت نمبر 8)
کل
بروز قیامت حساب و کتاب کے بعد رب عَزَّوَجَلَّاپنی فضل و عطا اور اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی شفاعت سے اپنے برگزیدہ بندوں کو اس میں داخل فرمائے گا۔ جنت میں بیشمارایسی ایسی
نعمتیں ہیں جن کا گمان بھی بندہ دنیا میں نہیں کرسکتا۔
جنت
کے بارے میں عاشقان رسول کو معلومات فراہم کرنے، ان کے دلوں میں اس کا حرص پیدا
کرنے اور اس کو حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنے کا ذہن دینے کے لئے جانشین امیر اہلسنت
حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے
جنت کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے/ سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی،
پشتو، سندھی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں
رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا
مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہل سنت
سے جنت کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن لے
اُسے جنت میں لے جانے والے نیک کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق عطا فر ما کر
بلا حساب مغفرت سے نوازدے اور جنت الفردوس میں اپنے پیارے اور آخری نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا پڑوس عطا فرما اور یہ دعائیں مجھ گناہگار کے حق
میں بھی قبول فرما۔ امین بجاہ خاتم النبیین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
نماز
مومن کی معراج ہے، دن بھر پانچ وقت نماز پڑھنا ہر بالغ مسلمان مرد و عورت پر فرض
ہے۔نماز دین اسلام کا ایک اہم رکن بھی ہے۔
جہاں
نماز میں کوتاہی کرنے والوں کو اللہ عزوجل کے عذاب سے ڈرایا گیا ہے وہیں اس کو
پابندی سے ادا کرنے والوں کے لئے خوشخبریاں بھی سنائی گئی ہیں۔عاشقان رسول کی دینی
تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی نماز کی پابندی کا ذہن دیا جاتا ہے اس کے
علاوہ شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اسلامی بھائیوں کو اس پر عمل پیرا
کرنے کے لئے ”مسجد بھرو تحریک“ کا آغازبھی فرمایا ہے جو کئی سالوں سے جاری
ہے۔
عاشقان
رسول کے دلوں میں نماز کی مزید محبت پیدا کرنے اور رغبت دلانے کے لئے امیر اہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے رسالہ ”نمازپڑھنے کے ثوابات“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(اردو، انگلش،
بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی
کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل
لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے! جو17 صفحات کا رسالہ ”نماز پڑھنے کے
ثوابات“
پڑھ یا سن لے اُس کو پکا نمازی بنا اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ آمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے چاہنے والوں اور عاشقان رسول کی
وقتاً فوقتاً شرعی رہنمائی کرتے رہتے ہیں جس کا اندازہ مدنی چینل کے منفرد سلسلے ”مدنی
مذاکرہ“ سے لگایا جاسکتا ہے۔ مدنی
مذاکرے میں عاشقان رسول کی جانب سے براہ راست، S.M.S
یاریکارڈ شدہ کال کے ذریعے ”نماز وتر“ کے متعلق سوالات کیا جاتا رہا ہے جن کے جوابات امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ قرآن و حدیث
کی روشنی میں ارشاد فرماتے رہے ہیں۔ اسلامک ریسرچ سینٹر ”المدینۃ العلمیہ“ نے
مدنی مذاکروں میں ”نماز وتر“ کے متعلق ہونے والے سوالات و جوابات کو یکجا کرکے 14
صفحات پر مشتمل رسالہ بنام ”امیر اہلسنت سے نماز وتر کے بارے میں سوال جواب“
مکمل کرنے کی بہترین کوشش کی ہے۔
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کی نماز وتر کے متعلق شرعی رہنمائی کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”امیر اہلسنت سے نمازِ وتر کے بارے میں سوال و جواب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا آٹھ زبانوں(اردو، انگلش، بنگلہ، ہندی، رومن اردو، سندھی، پشتو اورفرنچ) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے جانشین امیر اہلسنت
یارب
المصطفی! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے نماز وتر کے بارے میں سوال جواب“پڑھ یا سن لے
اسے باجماعت نماز کی پابندی نصیب فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
شَهْرُ رَمَضَانَ
الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ هُدًى لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ
الْهُدٰى وَ الْفُرْقَانِۚ-
ترجمہ
کنز العرفان: رمضان کا مہینہ ہے جس میں قرآن نازل کیا گیا جو لوگوں کے لئے ہدایت
اور رہنمائی ہے ۔ (سورۃ
البقرہ، آیت 185)
رمضان
المبارک رب عزوجل کی
طرف سے امت محمدیہ کو عطاکردہ نہایت رحمتوں اور برکتوں کا مہینا والا ہے جس کی
ساعتوں سے ان دنوں امت مسلمہ فیض یاب ہورہی ہے۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رمضان
کی شان سے عاشقان رسول کو بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”رمضان کی شان“
پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب المصطفٰے!
جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”رمضان کی شان“ پڑھ
یا سُن لے اُسے ماہ رمضان کا قدردان بنا اور ساری زندگی گناہوں سے بچ کر نیکیوں
میں گزارنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
ہمیں
موقع مناسبت کے اعتبار سے ہر وقت مسکراتے رہنا چاہیئے، یعنی جب کسی سے ملاقات کریں
تو مسکراکر ملیں، کسی بیمار یا پریشان حال لوگوں سے ملیں تو حسنِ اخلاق کا مظاہرہ
کرتے ہوئے مسکراکر ملیں۔اگر ہم اپنے روز مرہ معاملات اور معمولات میں صرف ایک
مسکراہٹ کا اضافہ کرلیں تو ”سنت، تجارت، سہولت اور برکت“ کا ایک امتزاج سامنے آئے
گا۔ آقا کریم صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بھی عادت مبارکہ تھی کہ آپ ہمیشہ مسکراتے رہتے
تھے، چنانچہ
حضرت
عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:میں نے حضور پاک صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے زیادہ مسکرانے والا کوئی نہیں دیکھا۔(شمائل
ترمذی:218)
ایک
مرتبہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ کی آنکھ دکھ رہی تھی اور وہ کھجور کھا
رہے تھے۔ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد
فرمایا :تمہاری آنکھ دکھ رہی ہے اور تم کھجور کھا رہے ہو ؟ عرض کی: میں دوسری طرف
سے کھا رہا ہوں! یہ سن کر جان ِعالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم
مسکرادیئے۔ (ماہنامہ
فیضان مدینہ جلد 3 جون 2019 ص 44 / ابن ماجہ 91/4 ، حدیث 3443 )
مسلمانوں
کو حسن اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور مسکرانے کی ترغیب دلانے کے لئے امیر اہلسنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
اس ہفتے رسالہ ”مسکرانا سنت ہے“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”مسکرانا سنت ہے“ پڑھ یا سن لے اُسے اپنے پیارے پیارے
مسکرانے والے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
قیامت کے دن شفاعت سے مشرف فرماکر جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
دعوت
اسلامی
کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، بنگلہ، ہندی، رومن اردو،
سندھی اور پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں
میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا
مطالعہ کرسکتے ہیں۔
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
وَ لَقَدْ كَرَّمْنَا
بَنِیْۤ اٰدَمَ وَ حَمَلْنٰهُمْ فِی الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ وَ رَزَقْنٰهُمْ مِّنَ
الطَّیِّبٰتِ وَ فَضَّلْنٰهُمْ عَلٰى كَثِیْرٍ مِّمَّنْ خَلَقْنَا تَفْضِیْلًا۠
ترجمہ
کنزالایمان: اور بےشک ہم نے اولادِ آدم کو عزت دی اور ان کو خشکی اور تری میں
سوار کیا اور ان کو ستھری چیزیں روزی دیں اور ان کو اپنی بہت مخلوق سے افضل کیا۔ (سورہ
بنی اسرائیل، آیت 70)
یہ
ارشادات مبارکہ واضح دلیل ہیں کہ صحت اللہ پاک کی ایک عظیم نعمت ، ایک امانت اور
ذمہ داری ہے۔ لہٰذا صحت کی قدر کرنا اور اس کی حفاظت کرنا ہم پر لازم ہے۔ اس کے
علاوہ اسلام،دین فطرت ہے، جوپوری انسانیت
کی ہرشعبے میں مکمل رہنمائی کرتا ہے، اس کی پاکیزہ تعلیمات جہاں عقائد وعبادات
،معاشرت ومعاملات اور اخلاق وآداب کے تمام پہلوؤں کوجامع ہیں،وہیں حفظان صحت اور
تندرستی کے معاملے میں بھی اسلام کی معتدل ہدایات موجود ہیں،جن پر عمل پیرا ہوکر
ہم نہ صرف صحت مند زندگی گزار سکتےہیں، بلکہ بہت سی مہلک بیماریوں سے بھی محفوظ رہ
سکتے ہیں ۔
امیر
اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان
رسول کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور انہیں صحت مند زندگی گزارنے کے لئے اس ہفتے
رسالہ ”تندرست رہنے کے فارمولے“ پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ” تندرست رہنے کے
فارمولے “ پڑھ یا سن لے اُسے اپنی عبادت کے لئے اچھی
صحت دے اور اُسے خوب نیکی کی دعوت عام کرنے کی توفیق عطا فرما، بلا حساب مغفرت سے نواز
دے۔اٰمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِؕ-وَ لَوْ اٰمَنَ اَهْلُ الْكِتٰبِ لَكَانَ خَیْرًا لَّهُمْؕ-مِنْهُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ وَ اَكْثَرُهُمُ الْفٰسِقُوْنَ۔
ترجمہ
کنز الایمان: تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں بھلائی کا حکم دیتے
ہو اور برائی سے منع کرتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو اور اگر کتابی ایمان لاتے
تو ان کا بھلا تھااُن میں کچھ مسلمان ہیں اور زیادہ کافر۔ (سورہ آل عمران، آیت نمبر 11)
رسولِ
پاک صَلَّی
اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:
مَنْ رَاٰى مِنْكُمْ
مُنْكَرًا فَلْيُغَيِّرْهُ بِيَدِهِ فَاِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِلِسَانِهٖ فَاِنْ
لَمْ يَسْتَطِعْ فَبِقَلْبِهٖ وَذٰلِكَ اَضْعَفُ الْاِيْمَانِ۔
یعنی جو تم میں سے کوئی بُرائی دیکھے تو اُسے
اپنے ہاتھ سے بدل دے اور اگر وہ اِس کی قوت نہیں رکھتا تو اپنی زبان سے (روک دے)
پھر اگر وہ اس کی بھی طاقت نہیں رکھتا تو دل سے (بُرا جانے) اور یہ سب سے کمزور ایمان
کادَرَجہ ہے۔ (مسلم،ص
48، حدیث: 177)
امیراہلسنت
علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو برائی سے روکنے اور
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے اس ہفتے رسالہ ”مریض طبیب بن
گیا“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”مریض طبیب بن
گیا“ پڑھ یا سن لےاُسے
گناہوں کی بیماری سے شفا دے، جہنم سے بچا اور جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب
فرما۔ اٰمین
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت
ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
یکم
شعبان المعظم1443ھ کو کروڑوں شافعیوں کے امام، عالم العصر، ناصر الحدیث، فقیہ الملۃ، تبع
تابعی بزرگ حضرت سیدنا ابو عبد اللہ محمد بن ادریس ہاشمی شافعی علیہ
رحمۃاللہ الکافی کا
1239واں یوم عرس آرہا ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ مجتہد،
فقہ شافعی کے بانی ا ور عظیم رُوحانی شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کی
ولادت 150ھ میں غزہ (فلسطین)میں ہوئی جبکہ 204ھ کو مصر میں 55 سالہ زندگی گزار کر
اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
اسی
مناسبت سے اس ہفتے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
عاشقان رسول کو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت سے آگاہی فراہم کرنے کے
لئے رسالہ ”فیضان امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ” فیضان امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ “ پڑھ یا
سُن لے اُسےعلم دین کی لازوال دولت سے مالامال فرماکر بے حساب بخش دے۔آمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
شیخ
طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول
کی دینی و معاشرتی تربیت کے لئے ہر ہفتے ایک رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب ارشاد
دلاتے ہیں اور بڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس
ہفتے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رسالہ ”جنگل کا بادشاہ“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ”جنگل کا بادشاہ“ پڑھ یا سُن لے اُس کو صرف اپنا خوف عطا فرمااور
اُس سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے راضی ہوجا۔ آمین
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
وَ الشُّعَرَآءُ
یَتَّبِعُهُمُ الْغَاوٗنَؕ(۲۲۴)اَلَمْ تَرَ اَنَّهُمْ فِیْ كُلِّ
وَادٍ یَّهِیْمُوْنَۙ(۲۲۵)وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ(۲۲۶) اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ
ذَكَرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ انْتَصَرُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوْاؕ-وَ سَیَعْلَمُ
الَّذِیْنَ ظَلَمُوْۤا اَیَّ مُنْقَلَبٍ یَّنْقَلِبُوْنَ۠(۲۲۷)
اور شاعروں
کی پیرو ی گمراہ کرتے ہیں، کیا تم نے نہ دیکھا کہ وہ ہر نالے میں سرگرداں پھرتے
ہیں،اور وہ کہتے ہیں جو نہیں کرتے، مگر وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور
بکثرت اللہ کی یاد کی اور بدلہ لیا بعد اس کے کہ اُن پر ظلم
ہوا اور اب جانا چاہتے ہیں ظالم کہ کس کروٹ پر پلٹا کھائیں گے ۔ (سورۃ
الشعراء، آیت 224تا 227)
٭ حضرت بریدہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے روایت ہے،حضور اقدس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے اسلام میں فحش اور بے حیائی پر مشتمل اشعار کہے تو ا س کی
زبان ناکارہ ہے۔ (
شعب الایمان ، الرابع و الثلاثون من شعب الایمان ۔۔۔ الخ ، فصل فی حفظ اللسان عن
الشعر الکاذب ، ۴ / ۲۷۶ ، الحدیث: ۵۰۸۸)
٭حضور
اقدس صَلَّی
اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ حضرت حسان رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے فرماتے: ’’تم اللہ کے رسول
کی طرف سے (کفار کی بد گوئیوں کا) جواب
دو۔ (پھر دعا فرماتے) اے اللہ! عَزَّوَجَلَّ، تو حضرت حسان رَضِیَ اللہ عَنْہُ کی حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام کے
ذریعے مدد فرما۔(
بخاری، کتاب الادب، باب ہجاء المشرکین، ۴ / ۱۴۲،
الحدیث: ۶۱۵۲)
یاد رہے کہ
اشعار فی نفسہ برے نہیں کیونکہ وہ ایک
کلام ہے، اگر اشعار اچھے ہیں تووہ اچھا
کلا م ہے اور برے اشعار ہیں تو وہ برا
کلام ہے، جیساکہ حضرت عروہ رَضِیَ اللہ عَنْہُ سے
روایت ہے،رسول اکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد
فرمایا: ’’شعر ایک کلام ہے،اچھے اشعار اچھے کلام کی طرح ہیں اور برے اشعار برے
کلام کی طرح ہیں۔ (
سنن الکبری
للبیہقی،کتاب الحج،باب لایضیق علی واحد منہما ان یتکلّم بما لا یأثم فیہ الخ،
۵ / ۱۱۰، الحدیث: ۹۱۸۱)
عاشقان رسول کی رہنمائی کے لئے اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت
حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے رسالہ ”امیر اہل سنت سے شاعری کے بارے میں سوال
جواب“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے
جانشین امیر اہلسنت
یااللہ
پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے شاعری
کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سن لے اسے فضولیات سے بچاکر اپنے اور اپنے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے
ذکر میں مشغول رہنے والی زبان عطا فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ و
سلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں