حضور نبی
کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا : جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ گناہ کی طرف
لے جاتا ہے اور گناہ جہنم کا راستہ دکھاتا ہے آدمی برابر جھوٹ بولتا رہتا ہے اور
جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا ہے یہاں تک کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں کذّاب ( یعنی بہت بڑا جھوٹا ) لکھ دیا جاتا ہے۔
( مسلم ، ص1078 ، حدیث : 6639 )
جانشین
امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقانِ رسول کو اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے جھوٹ کے بارے
میں 24 سوال جواب“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور
پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے
خلیفۂ امیرِ اہلسنت
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے جھوٹ کے بارے میں 24 سوال جواب“ پڑھ یا سن لے اُسے ہمیشہ سچ بولنے اور
جھوٹ سے بچنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے