حُبِّ دنیا (دنیا کی محبت) کے سبب آج کل کے مسلمانوں کی بھاری اکثریت کے
دلوں سے اسلام کی حقیقی ہیبت نکلتی چلی
جارہی ہے اور لوگ شریعت و سنت سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ ہمیں
بےشمار پریشانیوں اورمصیبتوں نے گھیرا ہوا ہے۔
لوگوں
کے دلوں سے دنیا کی محبت نکالنے اور انہیں اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے
لئے اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہنے عاشقانِ
رسول کو رسالہ ”جہنَّم کیا ہے؟“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے
/ سننے والوں کو دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ ”جہنَّم کیا ہے؟“ پڑھ یا سُن لے اُسے جھنَّم کے عذاب
سے بچا اور اُس کو ماں باپ سمیت جنَّت
الفردوس میں بےحساب داخلہ عطا فرما۔ اٰمِیْن
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے