نماز دین کا ستون ہے، نماز ہمارے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، نماز ہر مسلمان بالغ مرد/عورت پر فرض ہے۔ نماز کے ذریعے بندہ اپنے ربِّ کریم کو راضی کرسکتا ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماور ہمارے اسلاف بکثرت نماز پڑھا کرتے تھے یہاں تک کہ امن ہو یا جنگ، صحت و بیماری ہر حال میں نماز ادا فرماتے تھے۔

عاشقان رسول کو نماز کی اہمیت اور اس کی برکتوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ نماز کی برکتیں پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ نماز کی برکتیں پڑھ یا سُن لے اُس کو مکّے مدینےمیں نمازیں پڑھنے کی سعادت دے اور اُس کی والدین سمیت بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


ہر بالغ مسلمان مرد و عورت/ صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ ادا کرنا فرض ہے کیونکہ یہ ارکان اسلام میں سے ہے جسے اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے بندوں پر لازم کیا ہے۔دینِ اسلام میں صاحبِ نصاب پر زکوٰۃ فرض ہونے اور اسے ادا کرنے کے لئے پورا طریقۂ کار بیان کردیا گیا ہے۔

اسی سلسلے میں عاشقان رسول کو زکوٰۃ فرض ہونے، اسے ادا کرنےاور مستحقین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے خلیفہ امیر اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہامیر اہلسنت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جوابپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہامیر اہلسنت سے زکوٰۃ کے بارے میں سوال جوابپڑھ یا سن لے، اُسے صدقات واجبہ و نافلہ ادا کرنے کی توفیق عطا فرما اور اس کے مال و عمر میں برکت عطا فرما۔

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


خدمتِ انسانیت کا سب سے بڑا مذہب ”دینِ اسلام“ ہے۔ دین اسلام نے مسلمانوں کو فرائض و واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے دوست احباب کے ساتھ حسن سلوک کرنے، انہیں نیکی کی دعوت دینے، پریشان حال لوگوں سے ہمدردی کرنے اور ان کی جانی و مالی مدد کرنے کا درس دیا ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے خدمتِ انسانیت کے کون کون سے طریقے ہیں؟ اس کی معلومات سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک! جو کوئی رسالہ انسانیت کی سب سے بڑی خدمت کے 21 صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے خواب میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکا دیدار نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


نماز اپنے وقت میں ادا کرنا، ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرنا اور اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنا افضل ترین اعمال ہیں جن کے ذریعے بندہ اپنے خالقِ حقیقی کا محبوب بن جاتا ہے۔ ہمیں بھی چاہیئے کہ ہم اللہ عزوجل کی رضا کے لئے ان افضل ترین اعمال کے ساتھ ساتھ دیگر نیکی کے کام بھی کریں تاکہ یہ ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے۔

امیرِ اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقانِ رسول کو افضل ترین اعمال کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یاربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”افضل ترین اعمال“ پڑھ یا سُن لے اُس کو پانچوں نمازیں باجماعت پہلی صف میں ادا کرنے کی توفیق دے اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


دین اسلام میں روزے رکھنے کے بے شمار فوائد و برکات ہیں۔ روزے رکھنے والا شخص اللہ پاک کو بہت محبوب ہے۔ آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، صحابہ کرام علیہم الرضوان اور بزرگان دین نہ صرف فرض بلکہ نفل روزے بھی کثرت کے ساتھ رکھتے تھیں۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بکثرت نفل روزے رکھنے کے عادی ہیں اور اپنے مریدین و محبین کو بھی نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں۔ عاشقان رسول کو نفل روزوں کی مزید ترغیب دلانے کے لئے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ نفل روزوں کے فضائل پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ نفل روزوں کے فضائل پڑھ یا سن لے اُس کو فرضوں کے ساتھ نفل نمازوں اور نفل روزوں کی بھی توفیق عطا فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


آل رسول حضرت سیدنا امام موسٰی کاظم بن امام جعفر صادق رحمۃُ اللہِ علیہما کی سیرت سے عاشقان رسول کے دلوں کو منور کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 21 صفحات کا رسالہ فیضان امام موسٰی کاظم رحمۃُ اللہِ علیہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 21 صفحات کا رسالہ فیضان امام موسٰی کاظم رحمۃُ اللہِ علیہ پڑھ یا سن لے، اُسے اور اس کی اولاد کو اپنے پیارے اور سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے اٰل و اصحٰب کی سچّی محبّت و بے حساب مغفرت سے مشرّف فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


ارشاد نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ” دعا عبادت کا مغز“ ہے۔ (سنن ترمذی، باب الدعوات،جلد ۵،صفحہ ۴۵۶،حدیث نمبر۳۳۷۱،شاملہ)

مسلمانوں کو ہر وقت اپنی جائز حاجت کو پورا کرنے کے لئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعائیں کرنی چاہیئں۔ دعا سے بگڑتے کام سنور جاتے ہیں۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو دعا مانگنے کے آداب کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول پڑھنے یا سن لے اُس کی نیک و جائز دعائیں مقبول ہوا کریں اور اُس کی بے حساب مغفرت ہوجائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دین اسلام میں نظروں کی حفاظت کرنے کا کثرت سے درس دیا گیا ہےکیونکہ اکثر گناہوں کی ابتداء آنکھوں سے ہی ہوتی ہے۔احادیث نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں جہاں نظروں کی حفاظت نہ کرنے والوں کے لئے وعیدیں بیان کی گئیں ہیں۔ وہیں نگاہ نیچے رکھنے والے اور نظروں کی حفاظت کرنے والوں کو خوشخبریاں بھی سنائی گئی ہے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو نگاہوں کی حفاظت کرنےاور اس کی فضیلت سے بہرہ مند کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ نظر کی حفاظت کی فضیلت پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کادو زبانوں(اردو ، ہندی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نظر کی حفاظت کی فضیلت“ پڑھ یا سُن لے اُسے تمام گناہوں اور مسلمانوں کی حلق تلفیوں سے بچا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان رسول کی تربیت کے لئے مدنی مذاکروں میں مدنی پھول ارشاد فرماتے ہیں جن میں آپ کی زبان سے ایسے جملے بھی صادر ہوتے ہیں جو کئی باتوں کا مجموعہ ہوتے ہیں اور اس پر عمل کرکے زندگی سنواری جاسکتی ہے۔

المدینۃ العلمیہ کے شعبہ ”ہفتہ وار رسالہ“ نےنہایت محنت و لگن کے ساتھ ان جملوں کو جمع کرکے14 صفحات پر مشتمل رسالہ بنام امیر اہلسنت کے 126ارشادات تیار کیا ہے جسے پڑھنے کی ترغیب اس ہفتے جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دلائی ہے۔ جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھنے/ سننے کو والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا سات زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، بنگلہ، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے جانشین امیر اہلسنت

یارب المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ امیر اہلسنت کے 126ارشاداتپڑھ یا سن لے اُسے دین کی خدمت کا جذبہ عطا فرما اور راہِ سنت پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


انسانوں کے لئے صحت اور بیماری زندگی کا حصہ ہے۔ کبھی انسان بھرپور صحت سے لطف اندوز ہوتا ہے تو کبھی بیماری میں مبتلا ہو کر صبرو شکر کرتے ہوئےگناہوں سے پاک ہوجاتا ہے۔ دین اسلام نے ہمیں حالت بیماری میں بھی رب عَزَّوَجَلَّ کا شکر بجالانے کی ترغیب دلائی ہے۔

بیماری پر صبر کرنے اور بیماری کی فضیلت سے عاشقان رسول کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”بیماری کے فضائل“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” بیماری کے فضائل “ پڑھنے یا سن لے اُس کی جسمانی بیماریاں ٹھیک کردے اور گناہوں کی بیماریوں سے بھی شفادے کر اس کو بے حساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں مدنی چینل، رسالہ ”نیک اعمال“، ہفتہ وار اجتماع، مدنی مذاکرہ اور مختلف ایکٹیویز کے ذریعے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو ہر حال میں نماز کی پابندی کرنے اور رب عَزَّوَجَلَّ کے عذاب سے ڈرنے کا درس دیا جاتا ہے۔

آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری امت کو ان چیزوں کی مزید ترغیب دلانے کے لئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نماز پڑھنے کے باوُجُود گناہ کیوں ہوجاتے ہیں؟“ پڑھ یا سن لے اُسے مخلص نمازی بناکر ہر گناہ سے بچا اور اُسے جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


دین اسلام میں علم دین سیکھنے کو بہت ترجیح دی گئی ہے کیونکہ علم کے بغیر انسان معرفت الہی اور کسی بھی چیز کےبارے میں حقیقی معلومات حاصل نہیں کرسکتاہے۔

اسی سلسلے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو علم دین کی طرف راغب کرنے کے لئے اس ہفتے 14 صفحات کا رسالہ علمِ دین کے فضائلپڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ علمِ دین کے فضائلپڑھ یا سن لے اُسے اپنی رضا کیلئے علمِ دین حاصل کرنے اور اس پر اخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں