ادب
انسان کی عظمت کا باعث ہے جبکہ بے ادبی محرومی اور نقصان کا سبب بنتی ہے۔ عاشقانِ
رسول کی ذہن سازی کرنے اور انہیں بے ادبی سے بچانے کے لیے امیرِ اہلِ سنت بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے
اس ہفتے 16 صفحات کا رسالہ ”بے ادبی کی سزا“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے
اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ ”بے ادبی کی سزا“ پڑھ یا سُن لے اُس کو اور اس کی آنے والی نسلوں
کو اولیائے کرام کی بےادبی اور بےادبوں کے
شَر سے محفوظ فرما اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت بےحسا ب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
کم
بولنے اور خاموشی اختیار کرنے کی عادت انسان کی شخصیت، عقل اور سماجی زندگی کے لیے
انتہائی فائدے مند ہے۔ کم بولنے والے
انسان کا وقار اور رعب قائم رہتا ہے۔ ایسا شخص جب بھی بولتا ہے، لوگ اس کی بات کو
سنجیدگی اور توجہ سے سنتے ہیں۔ زیادہ بولنے سے انسان اکثر غیبت، جھوٹ، لاحاصل بحث
اور دوسروں کی دل آزاری کا سبب بنتا ہے۔ کم بولنے سے زبان کی ان تمام آفات سے
حفاظت رہتی ہے۔ فضول گفتگو انسان کی ذہنی اور جسمانی توانائی ضائع کرتی ہے۔ کم بول
کر انسان اپنے وقت اور طاقت کو مثبت اور مفید کاموں میں لگا سکتا ہے۔ خاموشی انسان
کو اندرونی سکون فراہم کرتی ہے اور اسے سوچنے، غور و فکر کرنے اور فیصلہ سازی میں
حکمت پیدا کرنے کا موقع دیتی ہے۔
کم
بولنے کی ترغیب دلانے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو اس ہفتے 16 صفحات کا رسالہ ”کم بولنے کے فائدے“
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یااللہ
پاک! جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ ” کم بولنے کے فائدے “پڑھ
یا سن لے اُس کو کم بولنے اور اچھے کام زیادہ کرنے کی توفیق دےاور ماں باپ اور
خاندان سمیت اس کی بے حساب بخشش فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
عاشقانِ رسول کے علم میں اضافہ کرنے اور انہیں دینی
معلومات سے آراستہ کرنے کے لیے ہر ہفتے بانیِ
دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری
رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ عاشقانِ رسول کو ایک رسالہ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلاتے ہیں۔
اس ہفتے
3 ستمبر 2026ء کو امیرِ اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ نے 16
صفحات پر مشتمل رسالہ ”علم و عمل کی باتیں (قسط 3)“پڑھنے / سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی خصوصی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یارب
کریم!جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ ”علم و عمل کی باتیں (قسط 3)“پڑھ
یا سُن لے اُس کو علمِ دین و نیک اعمال سے مالا مال کردے۔اُس کو ماں باپ اور خاندان
سمیت جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
شائقینِ علمِ دین کی معلومات میں اضافہ کرنے اور
انہیں امیرِ اہلِ سنت کے فرامین سے مستفید ہونے
کے لیے خلیفۂ امیر اہلسنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی نے اس ہفتے 16 صفحات پر
مشتمل رسالہ ” فرامینِ امیرِ اہلِ سنت “پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی ہے۔
اس موقع پر خلیفۂ امیر اہلسنت مدظلہ العالی نے اس ہفتہ وار رسالے کو پڑھنے / سننے والوں کے لیے اپنی
خصوصی دعاؤں کا بھی اظہار کیا اور ان کی دینی و دنیوی ترقی، ایمان کی سلامتی اور
برکات کے لیے پرخلوص دعا فرمائی ہے۔
دعائے خلیفۂ امیر اہلسنت
یااللہ پاک! جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ ” فرامینِ امیرِ اہلِ
سنت “پڑھ یا سُن لے اُسے ان
فرامین کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما، اس کے ظاہر و باطن کو
اچھا کر اور اس کو ماں باپ سمیت بےحساب بخش دے۔ اٰمین بجاہِ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
ہر ہفتے کی طرح اس ہفتے بھی عاشقانِ رسول کے دینی
علم میں اضافے کرنے اور اُن کی اخلاقی تربیت
کے لیے بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا اابو بلال محمد الیاس
عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے 44 صفحات پر مشتمل رسالہ ” اربعینِ عطار (قسط 4) “پڑھنے اور سننے کی ترغیب دلائی ہے۔
امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے اس ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے اور اسے سننے والے
تمام افراد کو اپنی خصوصی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
واضح رہے کہ امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے ہر
ہفتے ایک دینی و اصلاحی رسالے کے مطالعے کی ترغیب دی جاتی ہے، جس کا بنیادی مقصد
عوام الناس میں مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا اور اسلامی تعلیمات کی آگاہی عام
کرنا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک !جوکوئی 44 صفحات رسالہ پڑھ یا سُن لے اُسے
خواب میں اپنے سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کا جلوہ دکھا اُس کو ایمان پر مدینے میں موت عطا فرماکر
ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بےحساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ: بانیِ دعوتِ اسلامی
نے رسالہ ”امام غزالی کی سنہری باتیں“ پڑھنے کی ترغیب دلا دی
حجۃ الاسلام حضرتِ سَیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ
الرحمہ کی مبارک تعلیمات اور نصائح حکمت دانائی کا ایسا بہتا سمندر ہیں جو انسان
کو دنیا کی بے ثباتی کا احساس دلا کر آخرت کی فکر اور تزکیۂ نفس کی راہ دکھاتی ہیں۔
اسی سلسلے میں شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت،
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 20 صفحات کا رسالہ ”امام غزالی کی سنہری باتیں(قسط
02) “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے / سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے
نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 20 صفحات کا رسالہ ”امام
غزالی کی سنہری باتیں “ پڑھ یا سُن لے، اُس کا دل دنیا کی محبت اور گناہوں کی
نحوسَت سے پاک کر دے اور اُس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں بے حساب
داخلہ عطا فرما۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلّم
یہ رسالہ آڈیو (Audio) میں
سننے، پڑھنے اور اردو سمیت مختلف زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے
لنک پر کلک کیجیے:
اللہ پاک کے محبوب بندوں میں دینِ اسلام کی تعلیمات
کے مطابق اپنی زندگی گزارنے، زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل کرنے اور لوگوں کی
تربیت و رہنمائی کرنے کا بےحد جذبہ ہوا
کرتا تھا۔
اسی سلسلے میں شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاس ہفتے 20 صفحات کا رسالہ ” اللہ والوں کے 12
واقعات (قسط: 1) “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /
سننے کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی20صفحات کا رسالہ ”اللہ
والوں کے 12 واقعات (قسط: 1)“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے نیک بندوں کا خاص فیضان عطا فرما کر ماں باپ اور خاندان سمیت
جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ
واٰلہٖ وسلّم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
فرمانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم :انسان اُس وقت تک قیامت کے روز قدم نہ ہٹا سکے گا جب
تک کہ اِن پانچ سُوالات کے جوابات نہ دے لے:(1)تم نے زندگی کیسے بَسَر کی؟(2)جوانی
کیسے گزاری؟(3)مال کہاں سے کمایا؟ اور (4)کہاں کہاں خَرچ کیا؟ (5)اپنے عِلم کے
مطابِق کہاں تک عمل کیا؟( ترمذی،4/188،حدیث:2424)
لہٰذا ہمیں
چاہیے کہ اللہ عزوجل کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے اسلامی
تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزاریں۔
شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ
اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ رسول
کو اس ہفتے 16 صفحات کا رسالہ ”اللہ کا خوف“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا
ربِّ کریم !جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ”اللہ
کا خوف“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنا حقیقی خوف
دے کر ماں باپ اور خاندان سمیت جنّتُ الفردوس میں بے حساب داخِلہ نصیب فرما ۔ اٰمین بِجَاہِ
خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ
وسلّم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
نبیِ کریم رؤوف الرحیم صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان
ہے:” جسم میں کوئی ایسا عُضو نہیں کہ اللہ پاک سے
زبان کی تیزی کی شکایت نہ کرتا ہو“۔(احیاء العلوم،3/135) بزرگانِ دین رحمہم اللہ المبین کا بھی یہی معمول رہا ہے کہ وہ اپنی زبان کی بہت زیادہ حفاظت کرتے اور زبان کی آفتوں سے ڈرتے تھے۔
عاشقانِ رسول کو زبان کی آفتوں سے بچانے اور
انہیں اپنی زبان پر قابو پانے کی ترغیب دلاتے ہوئے شیخِ طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت،
بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے اس
ہفتے 16 صفحات کا رسالہ ”زبان کی حفاظت کی اہمیت“ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی
نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ”زبان
کی حفاظت کی اہمیت“ پڑھ یا سن لے اُسے زبان سے ہونے والے اور دیگرتمام
گناہوں سے بچا، اپنا پسندیدہ بندہ بنا اور اُس کو ماں باپ سمیت بے حساب بخش دے ۔
آمین
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
علم
دین سے عاشقانِ رسول کو آراستہ کرنے اور تصوف کی طرف میلان پیدا کرنے کے لئے شیخ
طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”احیاء العلوم سے 38 مدنی پھول
(قسط:01)“ پڑھنے/سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ
پاک! جوکوئی 17 صفحات کا رسالہ”احیاء العلوم سے 38 مدنی پھول (قسط:01)“ پڑھ
یا سن لے اُسے سنتوں کا پابند بناکر ماں باپ اور خاندان سمیت جنت الفردوس میں بے
حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ
النَّبِیّٖن صلّی
اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
علم و
حکمت کا سمندر حضورمفتیِ اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مصطفیٰ رضا خان نوری رحمۃ
اللہ علیہ
اپنے وقت کے عظیم فقیہ، بے مثل مفتی اور شریعتِ مطہرہ کے پاسبان تھے۔ اپنے والدِ
گرامی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ
علیہ
کے سچے جانشین بن کر آپ نے لاکھوں فتاویٰ جاری کئے اور امتِ مسلمہ کی وہ بے لوث
علمی و شرعی رہنمائی فرمائی جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔ آپ کی زندگی زہد و تقویٰ،
عاجزی اور سادگی کا اعلیٰ نمونہ تھی۔ دنیاوی جاہ و جلال سے دور، آپ کا ہر لمحہ
یادِ الٰہی اور عشقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
میں بسر ہوتا تھا۔
آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی مختصر حیات سے عاشقانِ رسول
کو آگاہ کرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےاس
ہفتے 26 صفحات کا رسالہ ”فیضانِ مفتی اعظم ہند“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا
اللہ پاک! جو کوئی 26صفحات کا رسالہ ” فیضانِ مفتی اعظم ہند “
پڑھ یا سن لے اسے اولیائے کرام کی سچی محبت دیکر ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا
فرما اور اس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن
صلّی اللہ
علیهِ واٰلہٖ وسلّم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
صحابہ
کرام اور اہل بیتِ اطہار (رضوان اللہ علیہم اجمعین)
اسلام کے وہ دو عظیم اور چمکتے ہوئے ستارے ہیں جن کی محبت، تعظیم اور پیروی دینِ
اسلام کا بنیادی حصہ ہے۔ قرآنِ کریم اور احادیثِ مبارکہ دونوں میں ان کے بلند
درجات، فضائل اور عظمت کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔ ایک مسلمان کے لئے ان
دونوں سے یکساں محبت اور عقیدت رکھنا ایمان کا لازمی تقاضا ہے۔
مسلمانوں
کے دلوں میں صحابہ و اہل بیت (رضوان اللہ علیہم اجمعین)کی
محبت و عقیدت کو اُجاگرکرنے کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 16 صفحات کا رسالہ ”شانِ صحابہ و اہل بیت“
پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/ سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک! جوکوئی 16 صفحات کا رسالہ ” شانِ صحابہ و اہل بیت “
پڑھ یا سن لے اس کو صحابہ و اہل بیت کے فیضان سے مالا مال کر اور اس کو ماں باپ
سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
Dawateislami