شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی
کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف مدنی کاموں کی
تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:
36 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
79 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
149 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
252 اسلامی بہنوں نے روزانہ 313 مرتبہ درودپاک
پڑھے۔
105 اسلامی بہنوں نے روزانہ 1200 مرتبہ درودپاک پڑھے۔
160اسلامی بہنوں نے روزانہ 12 منٹ مطالعہ کیا۔
جامعات المدینہ
للبنات بریڈ فورڈ ریجن کی اسلامی بہنوں کی رسالہ کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی
رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر
اہل ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
رسالہ ”70ہزار جادوگر “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں یوکے کے جامعات المدینہ للبنات بریڈ
فورڈ ریجن کی 83 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”70ہزار جادوگر “ پڑھنے یا سننے کی
سعادت حاصل کی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام10
اکتوبر2020ء کو یوکےبرمنگھم ریجن کوونٹری (Coventry) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایا اور انہیں
علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسل میت
و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی
بہنوں کے اکتوبر 2020ء میں یوکے میں ہونے
والے مدنی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیں:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:64
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:777
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار392
مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد:119
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:1ہزار83
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 190
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4ہزار 101
ہفتہ وار علاقائی دورہ
(شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ):248
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقوں کی تعداد: 40
ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:650
وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد:1
ہزار23
شب و روز یوکے ریجن اسلامی بہن کا اپنی
ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 اکتوبر 2020 ءکو شب و روز یوکے ریجن اسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیا
جس میں لندن، بریڈ فورڈ ، برمنگھم اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن شب و روز اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
یوکے ریجن اسلامی بہن نے ”سیکھنے کا جذبہ“
کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی
مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی نیز اسلامی بہنوں کی بہتر کارکردگی ملنے پر حوصلہ افزائی کی۔نیا
کارکردگی فارم سمجھایا گیا اور شب و روز کےنکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
مجلس
رابطہ کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیراہتمام 10 اکتوبر 2020ء کو یوکے برمنگھم( Birmingham )ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی مشاورت کی 4 ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ریجن ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی
اور کارکردگی کی مسائل کو حل کر کے بہتر بنانے اور ربیع النور کے اہم نکات پیش کئے۔
برمنگھم ریجن
کے علاقے ڈربی میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ شروع ہو رہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 19
اکتوبر 2020ء سے یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے
ڈربی (Derby) میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ شروع
ہو رہا ہے جس کی مدت3 دن اور دورانیہ تقریبا 1 گھنٹہ ہے۔
اس کورس
میں سیکھایا جائے گا کہ جنت اور دوزخ کیا ہیں اور کہاں ہیں ؟ جنت کی نعمتیں کیسی ہیں ؟ کیا جنت اور دوزخ پیدا ہو چکی ہے اور بہت
کچھ۔۔
برمنگھم ریجن
کے علاقے برٹن میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ شروع ہو رہا ہے
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 19
اکتوبر 2020ء سے یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے
برٹن (Burton)میں ”کورس جنت اور دوزخ کیا ہیں؟“ شروع
ہو رہا ہے جس کی مدت3 دن اور دورانیہ تقریبا 1 گھنٹہ ہے۔
اس کورس
میں سیکھایا جائے گا کہ جنت اور دوزخ کیا ہیں اور کہاں ہیں ؟ جنت کی نعمتیں کیسی ہیں ؟ کیا جنت اور دوزخ پیدا ہو چکی ہے اور بہت
کچھ۔۔
يوکے اسٹاکٹن
آن ٹیزکی ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن مشاورت کے ہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام يوکے کے شہر اسٹاکٹن
آن ٹیز(Stockton on Tees)کی ڈویژن نگران
اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن مشاورت کے ہمراہ
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 7 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اورنیک اعمال تحريک کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے
نکات سمجھائے نیز ربیع النور میں تقسیم
رسائل کرنے کا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے فضائل بتائے گئے اور نیکی
کی دعوت دینے کے نکات پر کلام کیا۔
يوکے بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائرکابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں يوکے بریڈفورڈ ویسٹ یارکشائر ( West Yorkshire) کابینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 9
ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی جدول بنانے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن
دیا۔ ربیع النور کے نکات پر بات ہوئی۔ اسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کے بارے میں بھی
معلومات فراہم کی گئی۔
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 10 اکتوبر 2020ء کو یوکے ویلز( Wales) کابینہ کی جملہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں 10 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقسیم رسائل کے پیکیجز
اور اس کےلئے رقم جمع کروانے ، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
آئر لینڈریجن
کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آئر لینڈ( Ireland )ریجن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت دینے
کی ترغیب دلائی نیزآئر لینڈ میں مبلغات کی تعداد میں اضافہ ہونے پر ان کی حوصلہ
افزائی کی اور مزید مبلغات بڑھانے کے لئے ذہن دیا۔