اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ  کے زیراہتمام 10 اکتوبر 2020ء کو یوکے برمنگھم( Birmingham )ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی مشاورت کی 4 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ و شعبہ تعلیم کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کی مسائل کو حل کر کے بہتر بنانے اور ربیع النور کے اہم نکات پیش کئے۔