اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیرِ اہتمام10 اکتوبر2020ء کو  یوکےبرمنگھم ریجن کوونٹری (Coventry) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینا سکھایا اور انہیں علم دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ کتاب کفن دفن کا طریقہ پڑھنے اور عملی طور پر غسل میت و کفن پہنانے کا طریقہ سیکھ کر میت کو غسل دینے کا ذہن دیا۔