گزشتہ دنوں کوئٹہ پریس کلب میں رکن شوری حاجی یعفور رضا چطاری نے کوئٹہ کے صحافیوں کے ساتھ ملاقات کی جس میں کوئٹہ صدر پریس کلب عبد الخالق رند  ، جنرل سیکریٹری بنارس خان ، نور الہی بگٹی ، آصف بلوچ ، نذر محمد جمالی ، رضا الرحمان ، سلیم شہزاد ، منظوراحمد ، مرتضی زہری ، عیسی ترین ، فہیم بلوچ، خالد صاحب، محمد شعیب ، ناصر شاہوانی ، عبد الشکور اور دیگر صحافی شامل تھے۔

رکن شوری نے صحافیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ، دعوت اسلامی کا تعارف اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز کے بارے میں بتایا جس پر صحافیوں نے کورسز کرنے کی نیت بھی کی ۔

دورانِ ملاقات نگران مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد عثمان عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں بخاری مسجد کھارادر ، کراچی میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے ایصال ثواب اجتماع میں شرکت کی جہاں کثیر عاشقان رسول نے ان کا خیر مقدم کیا ۔

رکن شوری حاجی عبد الحبیب عطاری نے حاضرین کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ایصال ثواب اور اصلاح اعمال کے متعلق گفتگو کی اور حاضرین کی دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت بھی فرمائی نیز بخاری مسجد شعبہ خواتین کی ذمہ دارہ اور فیصل معیاری کی زوجہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری ) 


پچھلے دنوں بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ڈی جی پی آر آفس میں اورنگزیب کانسی ، ملک عباس اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات رکن شوری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی جس پر ڈی جی اورنگزیب کانسی نے فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی نیت کی۔(کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس انصاری )


گزشتہ دنوں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بلوچستان کی اہم شخصیت، سابق نگرانِ وزیرِ اطلاعات و نشریات ملک خرم شہزاد سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے ملک خرم شہزاد کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ ) کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کا بھی سلسلہ رہا۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کوئٹہ کلب کینٹ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات مختلف اہم شخصیات سے ہوئی جن میں DIG ہائی وے ڈاکٹر شہزاد عالم، AIG ٹیلی، ایڈیشنل سیکرٹری شجاعت علی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر MPA اصغر خان اچکزئی کے کزن ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمود اچکزئی اور عسکری اداروں کے افسران شامل تھے۔

رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اہم ذمہ داران سمیت کوئٹہ ڈویژن کے نگران عرفان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں واقع طوغی روڈ کی جامع مسجد میاں اسماعیل  میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کاذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر حضرومیں عازمینِ حج کی تربیت و رہنمائی کے لئے سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں حج کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں مناسکِ حج، مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کی حاضری کے آداب بتائے نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ’’رفیق الحرمین‘‘ اور ’’حج و عمرہ ایپ‘‘ کے حوالے سے بریفنگ دی۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ حج و عمرہ کے زیرِ اہتمام حج تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل بھر سے عازمینِ حج سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عازمینِ حج کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے حج کے چند ضروری مسائل سکھائے۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عازمینِ حج کو امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ’’رفیق الحرمین‘‘ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اس حوالے سے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی کی کاشوں کو سراہا۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے شہر چکوال کی جامع مسجد قبا میں عازمینِ حج کی تربیت کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں حج کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس نشست میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مناسکِ حج، مدینہ منورہ زادھا اللہ شرفاً و تعظیماً کی حاضری اور اعتمرنا ایپ کا طریقہ بتایا نیز امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب ’’رفیق الحرمین‘‘ اور ’’حج و عمرہ ایپ‘‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کروائی۔(رپورٹ:مبشر حسن عطاری شعبہ حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےزیرِا ہتمام 8 جون 2022ء بروز بدھ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر حاصل پور ضلع بہاولپور میں واقع ملت گروپ آف کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ٹیچرز سمیت کالج پرنسپل کی شرکت رہی۔

دورانِ حلقہ بہاولپور ذمہ دار شعبہ تعلیم احمد رضا عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں سے گفتگوکرتے ہوئے 12 جون 2022ء اور 15 جولائی 2022ء کو سفر کرنے والے مدنی قافلے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے کالج میں شارٹ کورسز کروانے کے متعلق کلام کیا جس پر کالج کے پرنسپل نے اپنے کالج میں کورسز کروانے کی نیتیں کیں۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل ایپلیکیشز ڈاؤن لوڈ بھی کروائی۔(رپورٹ:محمد شیراز عطاری ڈسٹرکٹ بہاولپور ذمہ دار شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 جون 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے ارکینِ مجلس کا کراچی، لاہور اور گجرانوالہ میں مختلف جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ رہا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرابیان کیا اور ناظمینِ کرام کے درمیان مدنی مشوروں کا سلسلہ رہا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد ساجد عطاری مدنی (رکنِ مجلس کراچی) نے کراچی سٹی میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کا جدول کیا جہاں انہوں نے ناظمینِ کرام کے درمیان مدنی مشورے کا انعقاد کیاجس میں انہوں نے تعلیم اور نظام میں بہتری کے لئے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔اس موقع پر مولانا ساجد عطاری مدنی کے ہمراہ مولانا عارف عطاری مدنی (معاون رکن مجلس کراچی) سمیت ناظمین اعلی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب رکنِ مجلس مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی نے گجرانوالہ میں ناظمینِ کرام کا مدنی مشورہ کیا اور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی اور مزید بہتری کےلئے مدنی پھول دیئے۔

اسی طرح رکنِ مجلس مولانا نوید عطاری مدنی نے لاہور ڈویژن میں جامعۃ المدینہ فیضانِ داتا لاہور وزٹ کیا اور وہاں موجود اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے شرکا کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔بعدازاں رکنِ مجلس نے اساتذہ ٔکرام اور ناظم ِ جامعۃالمدینہ بوائز کے درمیان ایک میٹنگ کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں وکلا کے لئے ایک میٹ اپ کا انعقاد ہوا جس میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق ممبران مینیجنگ کمیٹی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، سابق ممبران مینیجنگ کمیٹی سمیت تقریباً 40 وکلاکی شرکت رہی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے وکلا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور 25، 26 اور 27 جون2022ء کو ہونے والے وکلا اجتماع کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

واضح رہے اس اجتماعِ پاک میں کراچی سٹی اور صوبۂ سندھ سے ججز، وکلا اور کورٹ اسٹاف کی بھر پور شرکت رہے گی۔(رپورٹ:حمد صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ کوآرڈینیٹر شعبہ رابطہ برائے وکلاء کراچی سٹی مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)