سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر میثم عباس ، ڈپٹی کمشنر
جنرل مرزا راحیل سے ذمہ داران کی ملاقات
گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر
میثم عباس ، ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل ، ایس پی انوسٹی گیشن ناصر باجوہ ، ڈی ایس
پی ، سی آئی اے عثمان حیدر ، ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، انسپکٹر میاں عارف ، آئی
ٹی انچارچ پولیس ڈیپارٹمنٹ خرم اصغر جعسر اور انسپکٹر محمد نواز سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا اور ہفتہ وار ہونے
والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گزشتہ دنوں مجلس رابطہ برائے شخصیات صوبہ سندھ
سکھر ڈویژن کے ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس مشورے میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔مزید ذمہ داران کو کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے
تربیت دی گئی کھالوں
کے بستوں کا وزٹ کرنے اور شخصیات میں دینی کام کا ہدف دیا گیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
مبلغ دعوت اسلامی کا نیو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدرآباد فاخر شاکر سے ملاقات
” مسلمانوں کی
خیر خواہی کرنا بھی ایک مبارک عمل ہےاور ایک مسلمان کو نعمت ملنے پر دوسرے مسلمان
کو چاہیئے کہ وہ اس کی حوصلہ افزائی کرے اور اس
کی خوشیوں میں شریک ہو “اسی ضمن میں پچھلے دنوں مبلغ دعوت اسلامی نے نیو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدرآباد
فاخر شاکر سے ملاقات کی اور انہیں نئی
چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔
دورانِ ملاقات مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں صوبائی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت
دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدر آباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور ممبر صوبائی اسمبلی پشین سے کمشنر آفس میں
ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان عطاری ،
صوبائی ذمہ داران غلام محی الدین عطاری، محسن رضا عطاری، مجلس رابطہ ضلع جعفر آباد
کے حاجی امان اللہ عطاری اور مجیب الرحمن عطاری بھی شامل تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کی کمشنر کوئٹہ
ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ سے ملاقات
پچھلے دنوں کوئٹہ ، بلوچستان میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا ۔
اس کے علاوہ رکن شوری نے دعوت اسلامی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کیں ۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ودیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
10 جون 2022 ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے دینی
کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی امین عطاری نے پشاور کا دورہ کیا
اور مختلف مقامات پر درس و بیان کا سلسلہ جاری رہا ۔
تفصیلات کے مطابق رکن شوری حاجی امین عطاری نے
مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیااور
حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ ساتھ ہی اصلاح نفس کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے، اختتام پر رکن شوری نے اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے ملاقات بھی کی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
10 جون 2022 ء بروز جمعہ مرکزی مجلس شوری کے
رکن حاجی امین عطاری نے دعوت اسلامی کی
دینی کاموں کے سلسلے میں kpk کا دورہ کیا اور وہاں کے علما سے ملاقات کی
۔
رکن شوری حاجی امین عطاری نے ام المدارس جا معہ
قادریہ مردان کے بانی و مہتمم استاذ العلماء علامہ فضل سبحان قادری بندیالوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور
دیگر علما سے ملاقات کی۔
رکن شوری نے علامہ فضل سبحان قادری سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات بیان کیں جس پر
انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا، مزید رکن شوری نے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیت کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر علامہ فضل
سبحان بندیالوی نے رکن شوری اور دیگر مہمانان کو اپنی دعاؤں سے نوازا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ
اسلامی کے صوبائی ذمہ دار کا دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ
کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سینئر رہنما و ممبر
صوبائی اسمبلی بلوچستان نصر اللہ خان زیرے اور بلوچستان کے معروف سوشل ایکٹوسٹ، صحافی،
چھوٹی چڑیا پیج کے ایڈمن بایزید خان خروٹی سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات
کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں 12
جون 2022ء بروز اتوار کوئٹہ کے دربار میرج ہال میں ہونے سنتوں بھرے اجتماع بسلسلہ تقسیمِ اسناد
میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تقسیمِ اسناد اجتماع کے سلسلے میں ڈی آئی جی
کوئٹہ سید فدا حسن شاہ سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ
بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ سیّد فدا حسن
شاہ سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے ڈی آئی جی سے مختلف
موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے 12 جون 2022ء بروز اتوار کوئٹہ
کے دربار میرج ہال میں ہونے والے سنتوں
بھرے اجتماع بسلسلہ تقسیمِ
اسناد کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاجس پر انہوں نے اپنی طرف
سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے اسلامک ایونٹس کا
انعقاد کیا جاتا رہتا ہےجس میں انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے زندگی گزارنے
کا ذہن دیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں 12 جون 2022ء بروز اتوار دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃا لمدینہ بوائز کے زیرِا ہتمام دربار میرج ہال نزد ریلوے
اسٹیشن کوئٹہ میں عظیم الشان اجتماع بسلسلہ تقسیمِ اسناد منعقد
کیا جائے گا۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد
سلیم عطاری سنتوں بھرا بیا ن کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کریں
گے۔واضح رہے یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں دعوتِ اسلامی کےتحت ختمِ قراٰن
اجتماع کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 10 جون 2022ء بروز
جمعہ پنجاب پاکستان کے شہر حافظ آباد میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ختمِ قراٰن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب
و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں
پڑھنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار
نے مدرسۃ المدینہ بالغان سے قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان
اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ:محمد مکرم عطاری ڈسٹرک
ذمہ دار مدرستہ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
10 جون 2022ء بروز جمعہ صوبۂ سندھ کے شہر
نوابشاہ معراج سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ
لگایا گیا جس میں نوابشاہ سندھ کے اطباو ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے قاری صاحبان اور
بچوں کا فری چیک اپ کیا نیز انہیں ادویات بھی دیں۔
اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے
بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ حکیم حسان عطاری نے
اطبا اور ڈاکٹروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
بعدازاں اطبا اور ڈاکٹروں نے مدرسۃا لمدینہ میں
ماہانہ طبی کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے
اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)